کورونا بحران: حکومت نے آخر غریبوں کو کیا یاد، 1.70 لاکھ کروڑ کے پیکیج کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2020, 10:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت اور غریبوں کی مدد کے لئے مرکزی حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ’غریب کلیان اسکیم ‘ کے تحت، براہ راست نقد رقم کی منتقلی (ڈائریکٹ کیش ٹرانسفر) ہوگی اور لوگوں کو فوڈ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ملک میں کورونا بحران کے درمیان حکومت نے غریبوں کے لئے 1 لاکھ 70 ہزار کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا، ’’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ملک کے 80 کروڑ غریب عوام میں سے ہر غریب کو اگلے تین مہینے تک ہر ماہ 5-5 کلو چاول اور 5-5 کلو گندم دیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے تین ماہ تک ہر غریب کو ایک کلو دال بھی فراہم کرائے گی۔ حکومت ان غریبوں کو پہلے ہی 3-3 کلو چاول اور گندم مہیا کراتی ہے۔ سارا راشن گورنمنٹ فیئر شاپس (پی ڈی ایس) سے دستیاب ہوگا۔

حکومت نے کیا کیا اعلان کیا:

صحت کارکنوں کے لئے 50 لاکھ روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان۔

کسانوں، منریگا، غریب بیوہ خواتین، غریب پنشنرز، جن دھن یوجنا والے خواتین کے کھاتے، اجولا اسکیم کی مستفیضین خواتین، قومی دیہی معاشیات مشن کی مستفیضین اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ مزدوروں کے لئے کیش ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کا اعلان۔

کسانوں کو ملنے والی پی ایم کسان سمان ندھی کی سالانہ 6000 روپے کی رقم کی ایک قسط فوری طور پر فراہم کی جائے گی، جس سے 8.69 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

منریگا کے تحت کم سے کم اجرت میں اضافے کا اعلان۔ اس سے تقریبا 5 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے اور ہر مزدور کو 2000 روپے اضافی فراہم ہوں گے۔

منریگا کارکنوں کی اجرت 182 روپے سے بڑھا کر 202 روپے یومیہ کرنے کا اعلان، اس سے ان کی آمدنی میں 2000 روپے کا اضافہ ہوگا۔

ہر ایک غریب بیوہ خاتون کو اگلے تین مہینوں تک 1000 روپے اضافی رقم فراہم کی جائے گی، اس سے 3 کروڑ غریب بیوہ خواتین اور معذوروں وغیرہ کو فائدہ ہوگا۔ ایک ہزار روپے دو قسطوں میں دیئے جائیں گے اور یہ رقم بینک کھاتے میں منتقل کی جائے گی۔

ملک کی 20 کروڑ خواتین جن دھن کھاتہ برداروں کو اگلے تین ماہ تک ہر ماہ 500 روپیہ فیئے جائیں گے، اس سے 20 کروڑ خواتین کو فائدہ ہوگا۔

بی پی ایل کنبہ جنہوں نے اُجولا سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، انہیں اگلے تین ماہ کے لئے 3 گیس سلنڈر مفت فراہم کیے جائیں گے، اس سے 8.3 کروڑ بی پی ایل خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔

دین دیال نیشنل رورل ذریعہ معاش مشن میں فراہم ہونے والے بغیر ضمانت کے 10 لاکھ کے قرض کو 20 لاکھ کردیا ہے، جس سے 7 کروڑ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔

مرکزی حکومت اگلے تین مہینے تک آجر اور ملازم دونوں کا تعاون اپنے پاس سے ادا کرے گی۔ یہ ان تمام کمپنیوں کے لئے ہے جن کے پاس 100 ملازمین ہیں اور ان ملازمین میں سے 90 فیصد کی تنخواہ 15000 سے کم ہے۔

اس کے علاوہ پی ایف اسکیم کے قواعد میں بھی تبدیلی ہو گی، تاکہ ملازمین اپنے پی ایف اکاؤنٹ سے تین مہینے کی تنخواہ کے برابر رقم نکال سکیں، جن کا پیسہ ای پی ایف میں جمع ہے۔ اس سے 4.8 کروڑ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

ریاستی حکومتیں اپنے ڈسٹرکٹ منرل فنڈ کا استعمال کورونا ٹیسٹ و علاج وغیرہ کے لئے کر سکیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔