اڈپی میں کوارنٹین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے تشکیل دیا ’فلائنگ اسکواڈ‘

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2020, 12:48 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،9؍جون (ایس او نیوز) لاک ڈاؤن قوانین میں چھوٹ دینے اور بیرون ریاست سے خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کے بعد اڈپی ضلع میں باہر سے آنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ ہدایات بھی جار ی ہوئی ہیں کہ بیرون ریاست اور بیرون اضلاع اور بیرونی ممالک سے واپس لوٹنے والوں کو کوارنٹین کیا جائے۔

مگر دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے افراد کوارنٹین قوانین کی پابندی نہیں کررہے ہیں اور یہاں وہاں گھومتے نظر آرہے ہیں۔ اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے ’فلائنگ اسکواڈ‘ تشکیل دیا ہے، جو خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھے گا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ایف آئی آر درج کرنے کا کام کرے گا۔فلائنگ اسکواڈ میں شامل افسران بالکل اسی طرح اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے جس طرح الیکشن کے زمانے میں انجام دی جاتی ہیں۔یہ افسران ہوم کوارنٹین کیے گئے لوگوں کے گھر پر جائیں گے اور وہاں وقتاً فوقتاً جانچ پڑتا ل کی کارروائی انجام دیں گے۔اور جو لوگ گھروں سے باہر گھوم پھر رہے ہونگے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جائیں گے۔جن لوگوں کو سرکاری طور پر مقرر کیے گئے مراکز میں کوارنٹین کیا گیا ہے، وہاں پہنچ کر بھی فلائی اسکواڈ کا عملہ معائنہ کی کارروائی کرے گا۔ڈی سی نے شہری علاقے اور مضافاتی علاقے کے لئے الگ الگ اسکواڈ تشکیل دئے ہیں۔اسکواڈ کو پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر اور ولیج اکاؤنٹنٹ کے کام کاج پربھی نگرانی کرنے کے اختیار ات دئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پی ڈی او اور ولیج اکاؤنٹنٹ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ کوارنٹین موبائل واچ نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے علاقے میں کوارنٹین کیے گئے لوگوں کے گھر پر جاکر اس کے گھر پر موجود ہونے کا فوٹو لینا اور ایپ میں اپ لوڈ کرنا ہے۔ اس طرح کوارنٹین کیے گئے افرادپر نظر بنائے رکھنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔