بیلتنگڈی : ٹاون پنچایت عمارت کا چھپرا گرنے سے دو مزدور زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2023, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور18/ جنوری (ایس او نیوز)  مینگلور سے 60؛ کلو میٹر دور ضلع دکشن کنڑا کے بیلتنگڈی ٹاون پنچایت عمارت میں واقع وارتھا بھون میں دکانوں کے آگے لگا  ٹِن شیٹس کا چھپرا گرنے کی وجہ سے دو مزدور زخمی ہوگئے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹاون پنچایت والوں کو زبانی طور پر آگاہ کردیا تھا کہ     کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے پاس موجود وارتھا بھون کا چھپرا گرنے کے قریب  ہے ۔ مگر ٹاون پنچایت کے ذمہ داران نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ 

    آج جب اس عمارت میں مرمت کا کام چل رہا تھا تو لوہے کے فریم پر ٹکا ہوا چھپرا ٹوٹ کر گر گیا اور اس کی زد میں آنے سے دو مزدور زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے بیلتنگڈی گورنمنٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔