بیلگام میں فوج بھرتی ریلی کے لئے لاکھوں بے روزگار امیدواروں کا سیلاب : قابو میں کرنے کےلئے لاٹھی چارج  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st October 2019, 7:39 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلگام:31؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھارتی فوج کے 40 مختلف عہدوں پر تقرری  کے لئے شہر کے نیشنل آرمی اسکول میدان میں بدھ کو بھارتی فوج کی جانب سے فوج میں بھرتی کے لئے منعقدہ  ریلی میں  12ریاستوں سے لاکھوں امیدواروں اور خواہش مند وں  کا ریلا امڈ آنے سے حالات ہنگامہ خیز ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی فورج کے علاقائی فوج (ٹریٹروئیل آرمی ) کے 40عہدوں پر تقرری کا اعلامیہ ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا لیکن کسی کو اندازا نہیں تھا کہ امیدواروں کا سیلاب آئے گا۔ اعلامیہ کے مطابق 31اکتوبر کو راجستھان ، یکم نومبر کو گجرات، گوا، دادر ، نگر حویلی ، دمن اور دیو ، 2نومبر کو آندھراپردیش ، تلنگانہ ، 3نومبر کو تمل ناڈو ،لکش دیپ ، پانڈیچری ،4نومبر کو کرناٹکا، کیرلا کے اسامیوں کی بھرتی کے لئے ریلیاں ہونگی ۔ متعلقہ عہدوں میں کچھ ٹریڈ مین کے عہدے ہیں جنہیں نومبر 5سے 12نومبر تک بھرتی ریلی ہونےکی جانکاری ہے۔

افسران پریشان: بیلگام کے متعلقہ فوج بھرتی  میدان  پر نظر ڈالیں تو جہاں دیکھو وہاں  اسامیوں  کا سمندر تھا،ذرائع کے مطابق صرف مہاراشٹرا سے ہی 25ہزار سے زائد خواہش مند پہنچے تھے۔ منگل کی رات ہی  فوج میں بھرتی کا خواب لے کر پہنچے امیدوار میدان کے اطراف سوئے ہوئے تھے۔ صبح 6بجے جیسے ہی بھرتی ریلی کی شروعات ہوئی ، دھکادھکی، ریل پیل  ہونے لگی تو افسران اور پولس مشترکہ طورپر ہنگامہ کو قابو کرنے کے لئے کوشش کی ، مگر جب قابومیں لانا ممکن نہیں ہونے لگاتو افسران پریشان  ہوئے اور لاٹھی گھمانا شروع کردیا ، جس کی وجہ سے کئی امیدوار زخمی ہوئے  تو بعض ایک ریلی سے بیزار ہوکر لوٹنے لگے۔ ریلی کے دورا ن سب سے پہلے امیدوارو ں کی اونچائی دیکھی گئی پھر اس کے بعد انہیں دوڑ میں شریک ہونے کہاگیا ا س کے بعد مختلف ٹسٹ ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔

بھرتی ریلی کےلئے آن لائن عرضیاں مطلوب تھیں۔ ریلی میں شرکت کے لئے آئے امیدواروں کو وہیں جائے وقوع پر ہی عرضی پُر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ پر 40مختلف عہدوں کے متعلق تفصیلات دی گئی تھیں، مگر عین لاکھوں کی  تعداد میں امیدوار میدان پہنچے ۔ افسران کا کہنا ہے  کہ  ایسا  تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...