بہار: سیلاب نے اختیار کی خوفناک شکل، سارن پشتہ ٹوٹنے سے تقریباً 500 گاؤں متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:22 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،24؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) لگاتار ہو رہی بارش اور ندیوں میں طغیانی نے بہار میں سیلاب کی صورت حال کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے۔ گوپال گنج سے ایک تشویشناک خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ سارن پشتہ تین مقامات پر ٹوٹ گیا ہے جس سے علاقے میں خوفناک نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سارن پشتہ جمعرات کی دیر رات مانجھا ڈویژن کے پرینا علاقہ، برولی ڈویژن کے دیوا پور علاقہ اور بیکنٹھ پور واقع پرینا علاقہ میں ٹوٹا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 500 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ درجنوں گاؤں ایسے ہیں جہاں کے لوگ لگاتار بڑھتے ہوئے پانی کو دیکھ کر اونچے مقامات کی طرف چلے گئے ہیں اور انتظامیہ کے ذریعہ بھی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔ پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے ندی کا پانی لگاتار گاؤں میں داخل ہو رہا ہے اور خطرہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ چاروں طرف ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی قہر ٹوٹ پڑا ہے اور ہر شخص اپنی جان بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جب سارن پشتہ ٹوٹا اس وقت گنڈک ندی میں تقریباً 4 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ تھا۔ پشتہ ٹوٹتے ہی لوگ اپنے مویشیوں کو لے کر اونچے مقامات پر جانے لگے۔ آسمان سے ہو رہی بارش اور ندیوں کے بڑھتے بہاؤ کی وجہ سے لوگوں کی مشکلیں دوگنی ہو گئی ہیں۔ سبھی طرف پانی پھیلنے لگا ہے لوگوں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کورونا بحران میں وہ اپنی جان بچائیں تو بچائیں کیسے!

سیلاب کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دیہی لوگوں نے دہلی سے آسام کو جوڑنے والی ایسٹ اینڈ ویسٹ کوریڈور کو جام کر دیا ہے۔ انھوں نے بیرکیڈنگ لگا کر بڑی گاڑیوں کو روک دیا ہے جس سے آمد و رفت پوری طرح رک گئی ہے۔ دوسری طرف سارن پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے گوپال گنج کے علاوہ سیوان اور چھپرہ کے گاؤں میں بھی پانی تیزی کے ساتھ داخل ہونے لگا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے دیوا پور میں ہی 10 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔