جاپان میں سیلاب اور تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 2:00 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹوکیو،5؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جاپان میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اتوار کے روز این ایچ کے براڈ کاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح تک، جاپانی صحت کے عہدیداروں نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ، 14 مزید اموات کی سرکاری طور پر تصدیق ہونی ابھی باقی ہے۔

دریائے کوما میں شدید سیلاب کے درمیان، ہفتہ کے روز جاپان کے صوبے کماموٹو کے شہر کوما میں ایک نرسنگ ہوم میں امدادی کارکنوں کو 14 افراد ایسے ملے جن میں زندگی کے آثار نہیں تھے۔ اس کے علاوہ ایک شخص کو تودے گرنے والے مقام سے ملبے سے باہر نکالا گیا۔ جاپان کے کماموٹو اور کاگوشیما صوبے شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ علاقے کے دو لاکھ سے زائد مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے ہفتے کے روز کماموٹو اور کاگوشیما کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز آنے والے سیلاب میں 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی حالت تشویشناک پائی گئی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے فوج کے 10000 جوانوں کو امدادی کاموں میں ملوث مقامی امدادی کارکنوں کی مدد کے لئے بھیجا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز میڈیا ٹائیکون جمی لائی گرفتار

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز میڈیا کی اہم شخصیت جمی لائی کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ انہیں غیر ملک طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جمی لائی کی میڈیا کمپنی 'نیکسٹ ڈیجیٹل' سے وابستہ ایک سینیئر افسر مارک سائمن نے پیر 10 جولائی ...

افغانستان میں چند ماہ کے دوران امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار سے کم کردی جائیگی، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کو نومبر کے اختتام تک کم از کم 5ہزارتک کم کر دیا جائیگا۔ایسپر نے فاکس نیوز کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نومبر کے آخر تک یہ تعداد 5 ہزار سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کانگریس کو بریف کرنا پڑے ...

بیروت دھماکوں کے بعد لبنان میں سیاسی دھماکے جاری ، وزیر اطلاعات منال عبدالصمد مستعفی

بیروت دھماکہ جن میں چھہ ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے اور ڈیڑھ سو سے زائد افراد موت کا شکار ہوئے اس کے بعد سے لبنان میں حکومت کے خلاف پہلے سے موجود ناراضگی بڑھ گئی ہے ۔ اس بڑھتی ناراضگی کی وجہ سے لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے استعفی دے دیا ہے اور ابھی تک چھہ ارکان پارلیمنٹ ...

یلاپورکے دیہات میں محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی طرف سے مسلسل ہراسانی کے خلاف بھٹکل میں دیا گیا میمورنڈم

ضلع شمالی کینرا کے یلاپور تعلقہ میں گولاپور نامی دیہاتی علاقے میں رہائش پزیر ایک 70سالہ خاتون اوراس کے خاندان کو محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے جنگلاتی زمین پر بسنے والے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف تنظیم نے وزیر ...

کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو کورونا پوزیٹیو

کرناٹک کے وزیرصحت بی سری راملوکے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے - سری راملو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی-انہوں نے بتایا کہ ہلکا بخار ہونے کے بعد کورونا جانچ کرائی گئی تھی، جس میں ان کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے - وزیر کو بورنگ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔