یلاپور تعلقہ میں سیلاب سے بری طرح متاثر کلچی مضاف کو مکمل منتقل کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th July 2021, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:29؍جولائی (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع یلاپور تعلقہ کے وجرلی گرام پنچایت حدود کے کلچی نامی مضاف بری طرح متاثر ہوا ہے، یہاں سب سے زیادہ زمین کھسکنے اور رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے مضاف کا معائنہ کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ کلچی مضاف مکمل طورپر منتقل کریں اور اس کے لئے ضروری 10-15 ایکڑزمین کی نشاندہی کرتےہوئے پیش کش ارسال کرنے کی ہدایت دی۔

یلاپور اور انکولہ تعلقہ جات میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد انکولہ میں وزیر اعلیٰ نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں افسران کو بتایا کہ اب کلچی مضاف میں عوام کو رہائش اختیار کرنا ممکنات میں سے نہیں ہے، مضاف کو منتقل کرنا ضروری ہے، اگر راحت کاری کے لئے وہاں پیسہ لگائیں تو بےکار ہوگا، اس لئے مکمل منتقلی کے لئے پیش کش ارسال کرنےکی ہدایت دی۔

کلچی مضاف میں 283گھر ہیں اور 998کی آبادی بستی ہے۔ 22اور23جولائی کو برسی بارش کی وجہ سے مضاف میں 15گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں تو سیکڑوں گھر وں کو کافی نقصان پہنچا ہےاور وہ کبھی بھی منہدم ہوسکتے ہیں ۔ پہاڑ کے دونوں طرف خلیج پیدا ہونے سے دوبارہ پہاڑ کھسک سکتاہے۔ اس لئے جتنا جلد ممکن ہوسکے مضاف کو منتقل کرنے کی افسران کو وزیرا علیٰ نے ہدایات دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...