کرناٹک میں سیلاب کی صورت حال پر اڈوائزری جاری

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2020, 11:04 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،20؍اگست(ایس او نیوز؍یواین آئی)سنٹرل واٹر کمیشن(سی ڈبلیو سی)نے مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش ہونے کے سبب کرناٹک کے کرشنا ندی سے متصل علاقوں میں سیلاب کی صورت حال مزید سنگین ہونے کے تعلق سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سی ڈبلیو سی نے کہا کہ شدید بارش کے سبب آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔اس نے کہا کہ وسطی مہاراشٹر میں شدید بارش ہونے کی پیش گوئی ہے جس کے سبب کرناٹک میں سیلاب کی صورت حال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

سی ڈبلیو سی نے اطلاع دی کہ وسطی مہاراشٹر میں اگلے چاردنوں تک بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے الماٹی ڈیم کے کرشنا بیسن میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس درمیان کرناٹک کے ضلع بگل کوٹے کے کئی گاؤں سیلاب کے پانی سے ڈوب گئے ہیں اور افسران نے دیہی باشندوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا ہے۔بدھ کی صبح سات بجے کرناٹک-تلنگانہ سرحد پر جورالا کے نزدیک پریاپردرشنی باندھ کے قریب تین لاشیں برآمد ہوئیں۔حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کیا یہ لاش انہیں لوگوں کی ہیں جو پیر شام پیڈاکورم کے قریب کرشنا ندی میں ایک کشتی کے پلٹ جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔حادثہ کے وقت کشتی پر تقریباً 13 افراد سوار تھے۔پیر کی شام کشتی کرشنا ندی میں پلٹ جانے کے بعد ایک لڑکی سمیت چار لوگ لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ دیگر مقامی افراد کی مدد سے محفوظ مقام پر پہنچ گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...