سعودی عرب اور مصر کے درمیان فضائی پروازیں آج اور کل کیلئے بحال

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th March 2020, 6:51 PM | عالمی خبریں |

دبئی /10مارچ (آئی این ایس انڈیا)قاہرہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کے واسطے دو روز کے لیے مصر اور سعودی عرب کے درمیان فضائی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔بیان کے مطابق اس فیصلے میں سعودی فضائی کمپنی، ناس ایئر، مصری فضائی کمپنی اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

فضائی پروازیں منگل 10 مارچ اور بدھ 11 مارچ کے لیے بحال کی گئی ہیں۔اس اقدام کا مقصد مصر کا دورہ کرنے والے سعودی شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنانا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے یہ ممکن ہو گا کہ وہ ان دو دنوں کے دوران مذکورہ فضائی کمپنیوں کے ساتھ اپنی بکنگ تبدیل کرا لیں۔ اس سلسلے میں فضائی ٹکٹوں پر کوئی اضافی ادائیگی نہیں کرنا ہو گا۔

دوسری جانب مصری وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ 10 اور 11 مارچ کو فضائی پروازوں کی بحالی کا مقصد صرف اْن سعودی شہریوں کی مملکت واپسی ہے جو اس وقت مصر میں موجود ہیں۔ اس معاملے کا مصری شہریوں سے کوئی تعلق نہیں۔

سعودی عرب نے اتوار کے روز ایک اعلان کے ذریعے کرونا وائرس سے متاثرہ نو ممالک کے ساتھ سفری آمد و رفت معطل کر دی تھی۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، عراق، مصر، اٹلی اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔بعد ازاں پیر کو سعودی وزارت داخلہ نے پانچ مزید ممالک سلطنت عْمان، فرانس، جرمنی، ترکی اور اسپین کے ساتھ شہریوں اور مکینوں کی سفری آمد و رفت معطل کردی۔

اس فیصلے کے تحت ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگرکسی شخص نے گذشتہ دو ہفتے کے دوران ان ممالک کا سفر کیا ہے تو اس کو بھی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سعودی عرب نے ان مذکورہ چودہ ممالک کے ساتھ طیاروں کے علاوہ بحری جہازوں کی آمد و رفت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔