طوفان’بلبل‘کے قہر کے بعد کولکاتہ ایئرپورٹ پھر کھلا، 4 اضلاع میں ہوئی بھاری تباہی

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 10:31 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،10نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) خلیج بنگال میں بنے سمندری طوفان بلبل نے اتوار کی صبح پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کی دو ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں پر بھی قہر برپایا۔کولکاتہ ایئرپورٹ کو احتیاطا 12 گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ایئرپورٹ کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک بند رکھا گیا تھا۔ہفتہ آدھی رات طوفان بلبل کے 24 پرگنہ ضلع میں نشانہ بنانے کی وجہ سے اتوار کی صبح کولکاتہ ایئرپورٹ سے ہوائی جہاز آپریشن ایک بار پھر شروع ہو گیا۔اب تک اس سمندری طوفان کی وجہ سے ہندوستان میں تین لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔حاصل معلومات کے مطابق مغربی بنگال میں دو اور اڑیسہ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔مغربی بنگال کے چار اضلاع کی بات کریں تو اس سمندری طوفان بلبل کی وجہ سے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدناپور اور کولکاتہ میں کروڑوں کی پراپرٹی برباد ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں سے چل رہی تیز ہواؤں کی وجہ سے سینکڑوں درخت مکمل طور زمین دوز ہو چکے ہیں۔چند گھنٹوں میں 20 ملی میٹر سے زیادہ کی بارش ہو چکی ہے۔کولکاتہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں ٹریفک مکمل طور پررکنے کی  وجہ سے لوگوں کو ایک عجیب سا ماحول دیکھنا پڑا۔اس دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی کنٹرول پینل کا دورہ کیا اور چیف سکریٹری راجیو سنہا کے ساتھ مکمل حالات کی نگرانی میں کئی گھنٹے گزارے۔بلبل کا اثر سب سے زیادہ سمندر جزائر پر پڑا جہاں تیز ہواؤں اور سمندری لہروں کی وجہ سے بہت سے گھر منہدم ہو گئے۔مقامی باشندوں کو سیلاب پناہ گاہوں سمیت محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سرکاری حکام کی طرف سے ان کے کھانے پینے کی چیزیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...