انڈونیشیا: شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 5:16 PM | عالمی خبریں |

جکارتہ،18؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوب مشرقی ایشیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ جکارتہ سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں رواں ہفتہ ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ تین قریبی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سےکم از کم 4 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ایردوآن نے یو این میں اٹھایا مسئلہ کشمیر، ’اندرونی معاملات میں دخل نہ دے ترکی‘ انڈیا کی تاکید

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔