نئی دہلی کی بنگلہ والی مسجد میں پنج وقتہ نمازیں شروع، دانشور مسلم طبقہ میں خوشی کا ماحول

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2021, 11:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی دہلی کے نظام الدین واقع تبلیغی جماعت مرکز کا ہیڈکوارٹر بنگلہ والی مسجد کا تالا عدالتی حکم کے بعد کھل گیا اور دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے مسلم طبقہ میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تقریباً ایک سال سے بنگلہ والی مسجد میں باجماعت نماز کا اہتمام نہیں ہو پا رہا تھا، لیکن اب کورونا گائیڈ لائنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے پنج وقتہ نماز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ دراصل دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے مسجد کھلوانے کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور رمضان کے مبارک مہینے کی آمد سے قبل امت مسلمہ کو خوشخبری ملی۔

بنگلہ والی مسجد کھلوانے کی اپنی کوششوں کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے امانت اللہ خان نے بتایا کہ ’’مرکز نظام الدین یعنی بنگلہ والی مسجد کو کھلوانے کے لیے ایک رِٹ میں نے دہلی ہائی کورٹ میں ڈالی تھی اور بہت خوشی ہو رہی ہے کہ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا۔ الحمدللہ مرکز نظام الدین کو پوری طرح سے کھول دیا گیا ہے اور کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کیے جانے کا راستہ ہموار ہو گیا۔‘‘ اوکھلا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ان تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے مرکز نظام الدین پر لگی پابندی ہٹانے کے لیے دعائیں کیں اور جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے راستہ آسان کر دیا۔

بنگلہ والی مسجد کا تالا کھولے جانے کے بعد دانشور مسلم طبقہ میں اس بات کو لے کر خوشی دوڑ گئی ہے کہ تبلیغی جماعت اور بنگلہ والی مسجد کے تعلق سے جو غلط فہمی تنگ ذہن افراد و میڈیا سے جڑے کچھ لوگ پھیلا رہے تھے، اس پر ایک بریک لگ گیا ہے۔ دہلی کی مشہور و معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبۂ اسلامک اسٹیڈیز کے استاد مفتی محمد مشتاق تجاروی نے نمائندوں  سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نظام الدین کی طرف میرا اکثر جانا ہوتا ہے اور بنگلہ والی مسجد کے پاس جو چہل پہل ہوا کرتی تھی، وہ گزشتہ کئی مہینوں میں دیکھنے کو نہیں ملی۔ کچھ غلط فہمیوں اور گمراہیوں کی بنا پر مسجد میں پنج وقتہ نمازیں بند کر دی گئیں، لیکن اچھی بات ہے کہ رمضان میں اب بنگلہ والی مسجد آباد رہے گی، پنج وقتہ نمازیں بھی ہوں گی اور نمازِ تراویح کا بھی اہتمام ہوگا۔‘‘

جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے استاد آفتاب احمد منیری نے بھی ایک سال بعد تبلیغی جماعت مرکز کا تالا کھلنے پر اظہارِ مسرت کیا۔ انھوں نے ’قومی آواز‘ سے کہا کہ ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے... ایک سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر تبلیغی جماعت کے عالمی مرکز حضرت نظام الدین کو کھول دیا گیا ہے۔ اس درمیان جب بھی اس علاقہ میں جانا ہوا تو بنگلہ والی مسجد کے گرد پسرا ہوا سناٹا دل کو رنجیدہ کردیتا تھا۔ بہرحال اب جبکہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تبلیغی مرکز کو کھول دیا گیا ہے یہ امید کی جانی چاہئے کہ آئندہ حکومتیں تبلیغی جماعت کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک نہیں کریں گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...