یوم اساتذہ اور کاروار تعلیمی ضلع :پانچ پانچ بیسٹ ٹیچروں کی کی جائے گی تہنیت؛ بھٹکل کی ایک مسلم ٹیچر بھی بیسٹ ٹیچروں کی لسٹ میں شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2020, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3 ستمبر (ایس او نیوز) 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر  کاروار تعلیمی ضلع کے لوور پرائمری کے پانچ بیسٹ ٹیچرس، ہائیر پرائمری کے پانچ اسی طرح   ہائی اسکول کے پانچ بیسٹ ٹیچروں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور اُن کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں تہنیت  پیش کی جائے گی۔  15 بیسٹ ٹیچروں کی اس لسٹ میں صرف ایک مسلم ٹیچر شامل ہے جس کا تعلق بھٹکل کے مرڈیشور ہائی اسکول سے ہے۔

اُترکنڑا کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کی گئی  بیسٹ ٹیچروں کی اس لسٹ  میں مرڈیشور  کے نیشنل ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس  شاہین بدر کا نام بھی شامل ہے جنہیں بیسٹ ٹیچر کے اعزاز سے نواز جائے گا۔زیولوجی میں ایم ایس سی کی ڈگری رکھنے والی محترمہ شاہین بدر  گذشتہ 34 سالوں سے   نیشنل ہائی اسکول  مرڈیشور میں سائنس کی ٹیچر ہیں   جبکہ 2017 سے وہ ہیڈ مسٹریس  کے طور پر  اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، ان کا تعلق بھوپال سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے  انجمن گرلز ہائی اسکول بھٹکل سے  میٹرک پاس کرنے کے بعد بھوپال کی صفیہ کالج سے بی ایس سی، بی ایڈ اور ایم ایس سی کی ڈگری لی تھی۔

اسی طرح لوور پرائمری کے شعبہ میں بھٹکل کے  جالی کوڑی سرکاری اسکول کی ٹیچر  پدماوتی ایچ نائیک جبکہ ہائیر پرائمری شعبہ میں بھٹکل کے  نوز دیہات میں واقع  سرکاری اسکول کے  ٹیچر موہن نائک کو بیسٹ ٹیچر کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

لوور پرائمری، ہائیر پرائمری اور ہائی اسکول کے بیسٹ ٹیچر کے طور پر   کاروار سے تین ٹیچرس سویتا بی نائیک،   رام چندرا پی گوڈا اور دنیش پنڈری ناتھ  کینرکر، انکولہ سے   شیوانند ناگو گوڈا، سویتا تمنّا  کوچیناڈ اور  پشپالتا جی نائیک ، کمٹہ سے   کلپنا بیرنّا نائیک،  رویندر کرشنا بھٹ سوری  اور تارا نارائین نائیک اسی طرح  ہوناور سے گنپتی  ٹی نائک،  بھاگیرتی کرشنا ہیگڈے اور  ایم ٹی گوڈا کو  اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...