پانچ کھیل دیہی اسپورٹس کے طو رپر نشاندہ کئے گئے ہیں: وزیر اعلیٰ بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2022, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 3؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ کمبلا، کبڈی، کھوکھو، کشتی اور بیل گاڑی دوڑ کو دیہی اسپورٹس قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی رعیت مورچہ، بنگلور نارتھ ضلع کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن کے پیش نظر چندر شیکھر آزاد میدان میں منعقد کبڈی ٹورنمنٹ ”نمو کسان کپ“ کا افتتاح کرتے ہوئے بومئی نے یہ جانکاری دی۔

انہو ں نے کہا کہ 5کھیلوں کو رورل اسپورٹس کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور ان کے فروغ کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اسپورٹس میں حصہ لینے سے جسمانی صحت کے ساتھ دماغی سکون بھی حاصل ہوگا،اس لئے تمام افراد ایسے مقابلوں میں حصہ لیں۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں، خواتین اور دیگر افراد کے مفاد میں کئی اسکیموں کو جاری کیا ہے اور ان کے نام پر اس مقابلہ کا اہتمام معنی خیز ہے۔ بی جے پی رعیت مورچہ کے صدر ایرناکڈاڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور اسکیموں کی وجہ سے آج کسانوں کو دوگنا منافع حاصل ہورہا ہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان سدانندا گوڈا، بی جے پی کے جنرل سکریٹری روی کمار، ریاستی وزیر ہالپا آچار، شنکر پاٹل منینا کوپہ ودیگر حاضر رہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔