منڈیا: مینگلور۔ بینگلورنیشنل ہائی وے پر دو کاروں کی ٹکر؛ پانچ ہلاک، پانچ شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th December 2022, 2:13 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا 12 ڈسمبر(ایس او نیوز)بینگلورو- مینگلورو قومی شاہراہ 75 پر ناگامنگلا تعلقہ کے ناگتھی ہلی کے قریب اتواردیر رات دو کاروں کے درمیان ہوئی ٹکر میں پانچ افراد ہلاک اورپانچ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بینگلورمیں شادی کی تقریب سے فارغ ہو کرہاسن سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل اینّوا کاربینگلور۔ مینگلور نیشنل ہائی وے پر ہاسن کی طرف بڑھ رہی تھی۔ جس کے دوران کار ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی اور ناگتی ہلّی کے قریب ہائی وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اور پلٹا کھاتے ہوئے سڑک کی مخالف سمت ہاسن سے بینگلور کی طرف جارہی ایک سوئفٹ کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو کاروں پر سوار کل پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ  شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں سوئفٹ کار پرسوارتین مسافراورانّوا کار پرسواردومسافرموقع پرہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ انّوا کارپر سوار تین دیگرافراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والے پانچ لوگوں میں چینائی کے رہنے والے سری نواسا مورتی (74)، پربھاکر (75)، جینتی (60) اور کشور (25) کی شناخت کرلی گئی ہے، مزید ایک کا نام معلوم نہ ہوسکا۔ گوتم، کیون، شبریش اور دو دیگر جو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، اڈیچنچناگیری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اطلاع ملتے ہی بیندی گیناویلے پولس تھانہ کے پی ایس آئی سریدھر کی قیادت میں پولس اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

ذرائع کے مطابق سویفٹ کار پر سوار تمل ناڈو کے پانچ دوست چکمگلورو علاقے کی سیر کرنے کے بعد واپس تمل ناڈو جانے کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اس دوران انوّا کار جو بینگلور سے قریب 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہاس کی طرف دوڑ رہی تھی، ناگتی ہلی کے قریب بارش کے باعث سڑک پر پھسلتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور سیدھے سڑک کے درمیان واقع ڈیوائیڈرپر چڑھ کرمخالف سمت سے آنے والی دوسری سڑک پرسے آنے والی سویفٹ کار سے ٹکرا گئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کی مانیں تو متعلقہ جگہ پر ہر ماہ چاریا پانچ حادثات ہوتے ہی ہیں اور یہ ایک Accident hot spot ہے۔

ڈسٹرکٹ ایس پی این یتیش، ڈی وائی ایس پی لکشمی نارائن پرساد اور سی پی آئی سدھاکربھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ خوفناک سڑک حادثے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم ہوگئی تھی، بعد میں پولس نے ٹریفک نظام کو بحال کیا۔ واقعہ کے تعلق سے بیندی گیناویلے پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...