آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر اندوہناک سڑک حادثہ، 5 افراد کی موت، 18 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2020, 1:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

قنوج،19؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر اتوار کے روز زبردست سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 18 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ میں کچھ لوگ معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بس میں تقریباً 40-50 لوگ سوار تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قنوج کے میڈیکل کالج اور اٹاوہ کے سیفئی میں داخل کرایا گیا ہے۔

کارکنوں اور مہاجر مزدوروں کو لے کر یہ بس بس بہار کے مدھوبنی سے کارکنوں اور مزدوروں کو لے کر دہلی کی طرف گامزن تھی۔ ایکسپریس وے سے گزرتے وقت قنوج کے سورکھ کے نزدیک سامنے کھڑی ایک کار سے تیز رفتار میں ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد دونوں گاڑیاں پلٹ گئیں اور ایکسپریس سے سے نیچے جا گریں۔

حادثہ کے بعد بس میں سوار لوگوں میں چیخ و پاک مچ گئی۔ حادثہ کا شور سن کر آس پاس کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے اور متاثرین کی مدد کی۔ سورکھ تھانہ کی پولیس اور ایکسپریس وے کی پٹرولنگ پارٹی بھی بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-نتیش قسم کسانوں کی کھاتے ہیں اور دوستی سرمایہ داروں سے نبھاتے ہیں: کانگریس

کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا سیل انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو پٹنہ میں زرعی بلوں کو لے کر مرکزی حکومت اور حکومت بہار کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے کہا کہ مودی جی اور نتیش بابو قسم کسانوں کی کھاتے ہیں اور دوستی مٹھی بھر سرمایہ داروں سے نبھاتے ہیں۔

یلاپورمیں بھیانک سڑک حادثہ؛ لاری کی ٹکر میں کار پر سوار چاروں لوگ ہلاک

 ضلع اُترکنڑا کے یلاپور نیشنل ہائی وے پر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت  روی نائر (58)، پشپا روی نائر (55)، ہریندرناتھ نائیر (62) اور پدماکشی نائیر (86) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔