اپن انگڈی : دو بھائیوں کے اغواء اور پولیس پر حملہ کا معاملہ - 5 ملزمین ہوئے گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2023, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

اپن انگڈی 21 / جنوری (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں اپن انگڈی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو اغواء کرنے کے علاوہ پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔
    
پولیس کمشنر این ششی کمار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ ملزمین کے نام ابوبکر صدیق عرف جے سی بی صدیق (39 سال)، قلندر شفیع گڈیار (22 سال)، عرفان (38 سال)، محمد ریاض (33 سال) اور محمد ارشاد (28 سال) ہیں اور اغواء کے لئے ملزمین کی حمایت کرنے والے راوڈی شیٹر کی گرفتاری کے لئے بھی جال بچھایا گیا ہے ۔ 
    
یاد رہے کہ اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پیرنے علاقے میں بیرونی ملک سے آئے ہوئے دو بھائیوں نظام الدین اور شاہ رخ کو شرپسندوں نے جمعرات کے دن اغواء کیا تھا اور ان پر حملہ کرنے کے بعد چھوٹے بھائی شاہ رخ کو اپنے پاس قید رکھتے ہوئے بڑے بھائی نظام الدین کو تاوان کے طور پر رقم لانے کے لئے گھر بھیجا تھا ۔ اس ضمن میں اپن انگڈی پولیس تھانے میں کیس داخل کیا گیا تھا ۔ 
    
دوسری طرف جمعرات کے دن آدھی رات کے وقت منگلورو دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع آکورلا گرام میں  پولیس اہلکار ملیکارجن انگڈی اور پردیپ جب گشت لگا رہے تھے تو ریلوے ٹریک کے پاس کچھ لوگ بات چیت میں مصروف تھے ۔ جب پولیس والے ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے لئے آگے بڑھے تو ان لوگوں نے پولیس پر پتھروں سے حملہ کرنے کے علاوہ ان کے اوپر کار چڑھانے کی کوشش کی ۔ اس تعلق سے منگلورو دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ۔ 
    
اس معاملہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے ابوبکر صدیق ، قلندر شفیع، عرفان اور محمد ارشاد کو تحویل میں لے کر  تفتیش کی تو اپن انگڈی  اغواء کے معاملہ میں ان کے ملوث ہونے کی بھید کھل گیا کیونکہ ان کے ساتھ اغواء شدہ شاہ رخ  بھی موجود تھا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ دبئی سے 40 لاکھ روپے مالیت کے سونے بسکٹ لانے کے بعد شاہ رخ کی طرف سے متعلقہ شخص کو وہ بسکٹ نہ پہنچانے کی وجہ سے جنوبی کینرا سے تعلق رکھنے والے بنگلورو میں سرگرم ایک راوڈی شیٹر کی ہدایت پر ملزمین شاہ رخ اور اس کے بھائی کو اغواء کیا تھا ۔ اس معاملہ میں گولڈ اسمگلنگ مافیا کا ہاتھ ہونے کے تعلق سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔