بھٹکل: مشہور و معروف شاعر محمد حُسین فطرت کے نام سے منسوب بچوں کی لائبریری کا خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th November 2020, 10:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19 نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے مشہور و معروف شاعر جنہوں نے ملک بھر میں اپنی ایک پہچان بنائی، اُن کے نام سے منسوب بچوں کی فطرت لائبریری کا  بھٹکل سلطان اسٹریٹ میں آج جمعرات کو خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں کثیر تعداد میں بچوں نے حصہ لیتے ہوئے کتابوں کے تئیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

بھٹکل جالی روڈ میں  مرحوم مولانا عبدالباری ندوی کے نام سے منسوب لائبریری کے بعد  ادارہ ادب اطفال کی جانب سے فطرت لائبریری کے نام سے اب دوسری لائبریری کا افتتاح کیا گیا ہے اور بچے ان لائبریریوں سے برابر استفادہ کررہے ہیں۔

سطانی محلہ میں قائم اس نئے کتب خانےکو بچوں کی نفسیات سے جُڑے اہم  مواد سے مزین  کیا گیا ہے ۔ لائبریری کا افتتاح  ملک کے معروف عالم دین مولانا حذیفہ وستانوی  کے ہاتھوں میں عمل میں آیا مولانا نے لائبریری کے قیام  کو ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ  موبائل کی بڑھتی ہوئی  ضرورتوں  کے چلتے طلبہ کو کتابوں سے جوڑنے میں ادارہ ادب اطفال کی کوششیں لائق ستائش ہیں۔ افتتاحی اجلاس  میں ادارہ ادب اطفال کے ذمہ دار عبداللہ دامدا   ابو ندوی نے لائبریری قائم کرنے کا مقصد واضح کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا  کہ   لائبریری میں کتابیں فراہم کرنے میں دبئی جماعت کے اہم ذمہ دار جناب  رحمت اللہ راہی صاحب   نے بڑا اور اہم رول ادا کیا ہے۔بچوں کی فطرت لائبریری کے نگراں کار مولوی سمعان خلیفہ ندوی نے معلومات فراہم کراتے ہوئے بتایا کہ   اسلامی ثقافتی  اصولوں پر  طلبہ کی رہنمائی  کے لئے وہ  ہر جدید اور تمام جائز  وسائل کا استعمال کریں گے، مزید کہا کہ  بچوں کی لائبریری کو بھٹکل میں ایک زمانے تک اردو کی خدمت کرنے والے عظیم شاعر و ادیب کی طرف منسوب کرنا دراصل فطرت صاحب مرحوم کے نام کو زندہ رکھنے اور اردو زبان و ادب کے تئیں ان کی خدمات سے نئی نسل کو واقف کرانے کی ایک کوشش ہے۔

افتتاحی تقریب میں جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی، ڈاکٹر عبدالحمید اطہر رکن الدین ندوی ، مولانا ایوب برماور ندوی سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

واضح رہے کہ بھٹکل کے نوجوان علماء کا قائم کردہ ادارہ ادب اطفال بچوں کی دینی تربیت اور ان میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے کافی عرصہ سے سرگرم عمل ہے۔ ادارہ کا شائع کردہ 'بچوں کا ماہنامہ پھول' ہندوستان بھر میں پڑھا جاتا ہے۔ بچوں کی گوناگوں صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے  ادارہ نے بچوں کی خود کی تنظیم 'کاروان اطفال' بھی تشکیل دی ہے جس کے تمام ذمہ دار بچے ہی ہیں۔ انکی باقاعدہ میٹینگیں ہوتی ہیں، کام کیلئے  کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں اور بڑوں کی سرپرستی میں بچے خود میدان عمل میں اتر کر کام کرتے ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ ادارہ مختلف قسم کے انعامی مقابلوں کے ذریعہ بچوں کو مشغول رکھتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادارہ کے ذمہ داران شہر کی اور اطراف کے علاقوں کی مسجدوں اور تعلیم گاہوں کا بھی دورہ کرتے رہتے ہیں جہاں "پھول" کے تعارف کے ساتھ ادارہ کی سرگرمیوں  سے اس علاقہ کے بچوں کو وابستہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ادارہ کے ذمہ داران وقتا فوقتا علمی دوروں پر بھی جاتے ہیں اور ملک بھر میں بچوں کے ادب کی سیمینار اور جلسوں میں بطور مقرر مدعو بھی ہوتے ہیں۔  فطرت لائبریری دراصل بھٹکل کے  نشیبی علاقہ کے بچوں کو مزید سرگرم کرنے کیلئے   ادارہ ادب اطفال کا ایک اہم اقدام ہے جس کے  ذریعہ وہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو علمی اور دینی تربیت کے سایہ میں لینا چاھتا ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔