انکولہ کے سمندر میں ماہی گیر کشتی ڈوبی :ساتھیوں نے بچائی 5ماہی گیر وں کی جان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th August 2018, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ   :4/ اگست (ایس اؤ نیوز)   انکولہ کے سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے لوٹی ماہی گیر کشتی طوفانی لہروں کی لپیٹ میں آکر ڈوبنے لگی تو کشی میں موجود 5ماہی گیر وں کی جان خطرے میں دیکھ کر دوسری کشتی کے 2ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں سمیت سمندر میں جائے وقوع پہنچ کر 5ماہی گیروں کی جان بچا ئی اور انہیں بحفاظت ساحل پر لانے میں کامیاب ہونے کا واقعہ انکولہ تعلقہ بیلمبار اور شیڈکولی ساحل پر سنیچر کو پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنی ماہی گیر کشتی کے ذریعے 5ماہی گیر سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے گئے تھے، گہرے سمندر میں کشتی پہنچنے کے بعد طوفانی لہروں  سے توازن کھو کر ڈوبنے لگی۔ اسی دوران2ماہی گیروں نے کشتی کو ڈوبتے دیکھاتو ماہی گیروں کی مدد کے لئے پہنچے ۔ تکار ام وٹھل کھاروی اور سنتوش دھاکو کھاروی نامی ماہی گیروں نے ہمت و حوصلہ سے کام لیتے ہوئے ڈوبتی کشتی کے قریب پہنچ کر 5ماہی گیروں کی جان بچائی اور عافیت کے ساتھ انہیں ساحل پر لے آئے۔البتہ ماہی گیر کشتی سمندر کے حوالے ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ لاکھوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔  ساحلی تحفظ دستے کی پولس جائے وقوع پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ انکولہ پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔