کاروار: کوسٹ گارڈ ز نے بیچ سمندر میں پھنسے ہوئے 8ماہی گیروں کو بچالیا

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 7:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 21/ستمبر (ایس او نیوز) ماہی گیری کے لئے نکلے ہوئے گہرے سمندر میں جانے کے بعد مصیبت کا شکار ہونے والے 8ماہی گیروں کو کوسٹ گارڈ ز نے بچالیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران کوسٹ گارڈز کے ذریعے ماہی گیروں کو بچانے کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔

  کوسٹ گارڈز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس ایس ڈسیلا نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو کاروار کے محکمہ ماہی گیری کے ڈائریکٹر نے کوسٹ گارڈز سے رابطہ قائم کرتے ہوئے شری درگا نامی ماہی گیر کشتی بیچ سمندر میں تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے اس کشتی میں موجود 8ماہی گیروں کے لئے خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔لہٰذا ان مصیبت زدہ ماہی گیروں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔

 اس کے بعد کوسٹ گارڈز نے مصیبت زدہ کشتی سے قریب ہی ماہی گیری میں مصروف گرو جیوتی نامی کشتی سے رابطہ قائم کیا اور اس کی مدد سے متاثرہ کشتی کو ساحلی کنارے تک کھینچ لانے کا کام انجام دیا۔اسی طرح کی ایک کارروائی 17ستمبر کو بھی کوسٹ گارڈز نے انجام دی تھی، جس میں سمندر کے اندر مصیبت کا شکار ہونے والے 23ماہی گیروں کو بچالیاگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...