ہوناور:24؍فروری (ایس اؤ نیوز) تجارتی بندرگاہ کی تعمیری منصوبے کے خلاف ہوناور کے ٹونکا میں ماہی گیروں نے بہت بڑےپیمانےپر احتجاج کیا۔اترکنڑا، اُڈپی اور منگلورو میں ماہی گیروں نے مچھلی شکار کے لئے سمندر میں نہ اترتےہوئے ٹونکا کے ماہی گیروں کی طرف سے اعلان کئے گئے بند کی حمایت کی۔
ہوناور کے ٹونکا سے نکلی ماہی گیروں کی احتجاجی ریلی قومی شاہراہ سےہوتے ہوئے پولس میدان پہنچ کر اجلاس میں منتقل ہوئی۔ احتجاج میں قومی سطح کے ماہی گیروں کی یونین سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندےشریک تھے۔ احتجاجی ریلی کے دوران ہوناور کے ٹونکا میں تعمیر کئےجارہے تجارتی بندرگاہ کے کام کوروک کر کمپنی کو بھگانے کے متعلق ماہی گیروں نے نعرے بازی کی۔ احتجاج میں یو آر سبھاپتی ، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، شاردا شٹی ، ضلع ماہی گیر فیڈریشن کے ضلعی صدر راجو تانڈیل ، راما موگیر وغیرہ موجود تھے۔