انکولہ کے سمندر میں ماہی گیر ڈوب کر ہوگیا لاپتہ۔ تلاشی مہم جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 4:54 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ26؍مارچ ( ایس او نیوز) چھوٹی دیسی کشتی (پاتی ) میں مچھلی کے شکار کے لئے سمندر میں جانے والا ایک شخص ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ہے ۔ کوسٹل سیکیوریٹی پولیس، نیوی کا عملہ اور ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ ماہی گیر کو تلاش کرنے کی مہم جاری ہے۔

سمندر میں غرقاب ہونے والے ماہی گیر کا نام نارائن مکند کھاروی (59سال) بتایا جاتا ہے جو کہ انکولہ کے بیلمبار میں مدھیہ کھاروی واڈا کارہنے والا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ نارائن کی پاتی کشتی سمندر میں اٹھنے والی تیز موجوں کا شکار ہوگئی اور وہ الٹ گئی۔ مقامی ماہی گیر فوری طور پر اس کی مدد کے لئے دوڑ پڑے مگر تیز سمندری موجوں کی وجہ سے نارائن دیکھتے ہی دیکھتے لاپتہ ہوگیا۔اس تعلق سے محکمہ ماہی گیری کی اسسٹنٹ ڈائریکٹررینیٹا ڈیسوزا اور ریوینیو انسپکٹر امر نائک کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی ہدایت کے مطابق بیلمبار کے ساحلی علاقے میں بحریہ کے عملے کی طرف سے تلاشی مہم جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی