بھٹکل کا ایک ماہی گیر سمندر میں ڈوب کر ہوگیا فوت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 1:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل22/اگست (ایس او نیوز) چھوٹی سی کشتی پر سمندر میں ماہی گیری کے لئے جانے والا ایک شخص توازن کھو جانے کے بعد سمندر میں گر کر فوت ہوگیا ہے۔ مہلوک ماہی گیر کا نام دُرگپّا ماستی موگیر (65سال) بتایا جاتا ہے جو کہ بھٹکل میں بیلنی علاقے کا رہنے والا تھا۔

 سمندر میں غرقابی کے بعدمنگل کے اسے تلاش کرنے کے لئے کافی جدوجہد کی گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھر بدھ کے دن اس کی لاش موجوں پر تیرتی ہوئی ملی جسے مشینی کشتی کے ذریعے ساحل تک لایا گیا۔بھٹکل مضافاتی پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد سرکاری اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور پھر اسے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تیز رفتار کاربے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی، کار کو شدید نقصان، بڑا حادثہ ٹلا

  یہاں نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پرایک کار بے قابو ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا، البتہ کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ جمعرات صبح قریب سات بجے پیش آیا۔

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار بس، لاری سے ٹکراگئی؛ 25 سے زائد زخمی

یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس، پارک کی ہوئی لاری سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کو کنداپور اور باقی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار بس، لاری سے ٹکراگئی؛ 25 سے زائد زخمی

یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس، پارک کی ہوئی لاری سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کو کنداپور اور باقی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

  وزیر داخلہ امت شاہ کی پراسرار ’تسلی‘ کہا؛   ہندوستانی مسلمان، ہندوستانی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے

وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بحث کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمان ہندوستانی شہری تھے، ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت فراہم کرنے کی فراہمی والے اس بل کو پیش ...

سعودی عرب: بے پردہ خاتون پر جوتا پھینکنے والا شخص عدالت میں پیش 

سعودی عرب کے شہر ینبع میں پولیس نے سڑک پر ایک خاتون کی جانب جوتا پھینکنے والے شخص کو استغاثہ میں پیش کر دیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس کا دورانیہ 14 سیکنڈ ہے۔ وڈیو میں ایک باریش سعودی شخص سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر راہ گیروں سے مخاطب ہو کر اونچی آواز سے ...