مرڈیشور کے بستی مکی میں مچھلیوں سے لدی منی لاری پلٹی : ڈرائیور زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مچھلی لوڈ ایک منی لاری توازن کھو کر پلٹنے کے نتیجے میں ڈرائیورزخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہونے کا واقعہ منگل کی صبح مرڈیشور کے بستی مکی کے قریب پیش آیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کی شناخت اوپوند ا کے راجو موگویر بتائی گئی ہے۔ مرڈیشور کے پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور روانہ کیاگیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منی لاری مچھلی لے کر اوپوندا سے ہوناور کی طرف روانہ تھی ۔ پلٹا کھائی  لاری میں لدی ہوئی مچھلیاں سڑک پر بکھری پڑی ہوئی تھیں جنہیں بعد میں سمیٹ کر ایک دوسری لاری کے ذریعے روانہ کیاگیا ۔ مرڈیشور پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا، جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔