منگلوروسٹی پولیس کمشنر کی ہدایت۔مچھلیوں کے ٹرکس گنداپانی جمع کرنے کے لئے لازمی طورپر ٹینکس لگائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2019, 4:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 22/جون (ایس او نیوز) سٹی پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے فون اِن پروگرام کے دوران ایک شخص کی شکایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مچھلیوں سے بھرے ٹرک نقل وحمل کے دوران گندا پانی جو سڑکوں پرچھوڑتے ہیں اور عوام کے لئے تکلیف کاباعث بنتے ہیں اس پر پوری طرح روک لگادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا موسم ختم ہونے اور ماہی گیری شروع ہونے سے پہلے تمام ٹرکس کو گنداپانی جمع کرنے والے ٹینکس لگانے ہونگے۔

 پاٹل نے کہا کہ ماہی گیروں کی انجمن سے تفصیلات طلب کی جارہی ہیں کہ ابھی کتنے ٹرکس ایسے ہیں جن میں گنداپانی جمع کرنے کے ٹینکس لگانا باقی ہے۔ اس موقع پر اے سی پی ٹریفک ایم منجو ناتھ شیٹی نے بتایا کہ اب تک ایسے 37ٹرکس ضبط کیے گئے ہیں جن میں ٹینکس نہیں لگائے گئے تھے اور وہ سڑکوں پر گندگی پھیلانے کا سبب بن رہے تھے۔
    پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے مزیدبتایا کہ مال بردار گاڑیوں اور طلبہ کو لے جانے والی اسکولی گاڑیوں کی جانب سے ہونے والی قانونی خلاف ورزیوں کا جائزہ خود سپریم کورٹ کی طرف سے لیاجارہا ہے۔ ہم نے 280مال بردار گاڑیوں اور 60اسکولی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ہم نے آر ٹی او کو بھی مراسلہ بھیج کر مانگ کی ہے کہ فوری طور پر ایسی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیوروں کے لائسنس اور پرمٹ کینسل کردئے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...