بھٹکل کی تاریخ میں پہلی بار نسائی مشاعرہ ؛ بنگلور اور ہبلی سے معروف شاعرات کے کلام سے خواتین ہوئیں خوب محظوظ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2023, 5:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19 جنوری (ایس او نیوز/نورجہاں۔یم۔کچی) انجمن گرلس  ہائی اسکول کے گولڈن  جوبلی کی اختتامی تقریب کے پر مسرت موقع پر  8 جنوری کو  بھٹکل کی تاریخ میں پہلی بار نسائی مشاعرہ    کا انعقاد ہوا  جس کی صدارت شہر گلستان سے تشریف فرما مشہور و نامور شاعرہ محترمہ شائستہ یوسف صاحبہ نے کی۔

 اسکول کے احاطے میں شام ۵ بجے '' نسائی محفل مشاعرہ  ''  ڈاکٹر فرزانہ  فرح صاحبہ کی میزبانی میں  شروع ہوا۔ اس موقع پر انہوں  نے مشاعرے میں تشریف فرما شا عرات  کے شایان شان گلہائے عقیدت و تہنیت پیش کیں۔   جلسہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر فرزانہ فرح نے بتایا کہ شاعری انسان کے جذبات،احساسات،تصورات و افکار اظہار کے متمنی ہوتی  ہیں۔  جذبات واحساسات کتنے ہی نازک،حسین  یا دل فریب  ہوں  ان میں  جادوئی کیفیت صرف الفاظ کی اس ترتیب سے پیدا  ہوتی ہے جس سے شعر کا آہنگ بنتا ہے۔شعری سخن وری ابلاغ کا وہ طلسم ہے جو سماعتوں میں رس گھولتا  ہوا دل میں اترتا ہے۔  مشاعرے اردو تہذیبی روایت کا ایک حصہ ہیں۔ ڈاکٹر شکیلہ گوری خان صاحبہ(ادو ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کر ناٹک یو نیورسٹی دھارواڑ)  نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دئے۔  رسم شمع افروزی کے بعد محترمہ شائستہ یوسف صاحبہ کے افتتاحیہ کلمات کے ساتھ مشاعرے کا آغاز ہوا۔

بینگلور اور ہبلی وغیرہ  سے تشریف فرما کرناٹک کی مشہورو معروف شاعرہ محترمہ ڈاکٹرشائستہ یوسف ، محترمہ ڈاکٹرفاطمہ زہرہ،            محترمہ ڈاکٹرقمر سرور،  محترمہ ڈاکٹر مہر افروز ،       محترمہ ڈاکٹرنسیم مہک،                  محترمہ شاہین بدر، ڈاکٹر شکیلہ گوری خان اور خود    انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل کی پرنسپل  ڈاکٹر فرزانہ  فرح صاحبہ نے  اپنے عمدہ کلاموں کے ذریعے حاضرین سے بھر پور داد و تحسین حاصل کیں۔

مشاعرے  میں شائقین اردو زبان و ادب اہل ذوق خواتین نے  کثیر تعداد  میں شرکت کرتے ہوئے  شاعرات کے کلام کو  نہایت عقیدت  و احترام  کے ساتھ سنا اور  بھر پور داد دیں،  جن شخصیتوں کو وہ اس سے پہلے تک    فیس بک،یو ٹیوب،انسٹاگرام،ٹیلی و یژن اور نصابی کتابو ں میں  دیکھا   کرتی تھیں،  اُنہیں   روبرو  دیکھ کر    بے حد مسرور ہوئیں۔ ڈاکٹر فرزانہ  فرح صاحبہ کے  ہدیہ تشکر اور اردو بقا و محبت کی فکر کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔                                                                

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔