بنگلہ دیش کی ہندوستان پر ٹی -20 میں پہلی تاریخی جیت

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 11:13 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،4؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی ناٹ آؤٹ 60 رن کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے دارالحکومت دہلی میں ہندوستان پر 7 وکٹ کی شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کی ہندوستان پر ٹی -20 میں یہ پہلی تاریخی جیت رہی۔

بنگلہ دیش نے اس سے پہلے ہندوستان سے 8 میچ گنوائے تھے لیکن نویں مقابلہ میں اس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان نے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں چھ وکٹ پر 148 رن کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کی شاندار اننگز سے 19.3 اوور میں تین وکٹ پر 154 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے جیت کا چھکا لگایا۔مشفق الرحیم میچ فاتح اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ مشفق الرحیم نے 43 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 60 رن کی اپنی میچ فاتح اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے ان میں سے چار چوکے تو 19 ویں اوور میں خلیل احمد کی گیندوں پر لگائے ۔کپتان محموداللہ 15 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے سات گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے لیٹن داس کو پہلے ہی اوور میں گنوایا۔داس سات رن ہی بنا سکے. دیپک چاهر کی گیند پر لوکیش راہل نے داس کا کیچ لپکا۔ محمد نعیم 28 گیندوں میں 26 رنز بنا کر لیگ اسپنر يجوندر چہل کی گیند پر شکھر دھون کو کیچ تھما بیٹھے۔ بنگلہ دیش کا دوسرا وکٹ 54 کے اسکور پر گرا۔ اس کے بعد سومیہ سرکار اور مشفق الرحیم نے تیسرے وکٹ کے لئے 55 گیندوں میں 60 رن کی مضبوط شراکت کی لیکن بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد نے سرکار کو 17 ویں اوور کی آخری گیند پر بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑدیا۔ سرکار نے 35 گیندوں پر 39 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ بنگلہ دیش کا تیسرا وکٹ 114 کے اسکور پر گرا۔

چہل اننگز کی 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر كرونال پانڈیا نے باؤنڈری پر مشفق الرحیم کا کیچ ڈراپ کردیا جو آخر میں ہندوستان کو بہت بھاری پڑا۔ كرونال کے ہاتھ سے گیند چھوٹتے ہی گیند باؤنڈری لائن کے باہر چلا گیا۔ چہل کے اس اوور میں 13 رن بنے جبکہ ان کے پہلے تین اوور میں صرف 11 رن پڑے تھے۔ بنگلہ دیش کو اب آخری دو اوور میں 22 رن کی ضرورت تھی۔ 19 واں اوور خلیل کے ہاتھوں میں تھا۔ اوور کی تیسری گیند پر چوکا پڑا اور پہلی تین گیندوں پر چھ رن چلے گئے۔ مشفق الرحیم نے چوتھی گیند پر وکٹ کے پیچھے چوکا نکالا اور اپنے 50 رن 41 گیندوں میں پورے کر لئے۔ انہوں نے پانچویں گیند پر چوکا جڑکر بنگلہ دیش کو تاریخی فتح کے قریب لا دیا۔ انہوں نے آخری گیند پر بھی چوکا لگایا اور مسلسل چار چوکے لگا کر ہندوستان کے حوصلے پست کر دیئےاس اوور میں 18 رن بن گئے۔ یہ اوور فیصلہ کن ثابت ہوا اور بنگلہ دیش نے آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر میچ ختم کر دیا۔

اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 41 رن بنائے جبکہ شريس ایئر نے 22 اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 27 رن بنائے۔ لوکیش راہل نے 15، كرونال پانڈیا نے ناٹ آؤٹ 15 اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ 14 رن بنائے۔سندر اور پانڈیا نے آخری اوور میں ایک ایک چھکا لگائے جس سے اس اوور میں 16 رن بنےاور ہندوستان کا اسکور 148 رنز تک پہنچ گیا۔ ہندوستان نے آخری دو اوورز میں 30 رن حاصل بنائے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان روہت شرما میچ کے پہلے اوور کی آخری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شاندار فارم میں چل رہے روہت نے پہلی ہی گیند کو لیگ سائیڈ میں چوکے کے لئے نکالا تھا۔ انہوں نے اس اوور میں ایک اور چوکا مارا لیکن سیف الاسلام کی آخری گیند پر وہ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ روہت نے ریفرل لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ریفرل ضائع کرتے ہوئے انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔

روہت نے پانچ گیندوں میں نو رن بنائے اور اپنی اس اننگز کے دوران انہوں نے دو ریکارڈ بھی بنائے۔ روہت نے ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی -20 میچ کھیلنے میں مہندر سنگھ دھونی اور سب سے زیادہ ٹی -20 رن بنانے میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔ شکھر دھون اور لوکیش راہل نے دوسرے وکٹ کے لئے 26 رن کی ساجھیداری کی۔ راہل اچھے ر نگ میں دکھائی دے رہے تھے لیکن امين الاسلام نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ راہل 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ہندوستان کا دوسرا وکٹ 36 کے اسکور پر گرا۔

ایئر نے 13 گیندوں پر 22 رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ ہندوستان کا تیسرا وکٹ 70 کے اسکور پر گرا۔ سست آغاز کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے ہاتھ کھولتے ہوئے شاندار چھکا لگایا۔ شکھر بنگلہ دیش کے لئے خطرناک ثابت ہوتے کہ کپتان محمود اللہ کے شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ شکھر نے 42 گیندوں پر 41 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔شکھر کا وکٹ 95 کے اسکور پر گرا۔

ہندوستان کیلئے اپنا پہلا میچ کھیلنے اترے ممبئی کے نوجوان آل راؤنڈر شوم دوبے کے لئے شروعات یادگار نہیں رہی اور وہ صرف ایک رن بنا کر عفیف حسین کو رٹرن کیچ تھما بیٹھے۔ حسین نے ہوا میں اچھلتے ہوئے ایک ہاتھ سے یہ کیچ لپکا۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں تین چوکوں کی مددسے 27 رن بنائے۔انہیں شفیع الاسلام نے آؤٹ کیا۔

كرونال پانڈیا اور واشنگٹن سندر نے آخری اوورز میں طوفانی بلے بازی کی اور ہندوستان کو 148 تک پہنچایا۔ پانڈیا نے آٹھ گیندوں پر ناٹ آوٹ 15 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جبکہ سندر نے محض پانچ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 14 رن میں دو چھکے لگائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے 36 رن پر دو وکٹ اور امين الاسلام نے 22 رن پر دو وکٹ لئے۔

ایک نظر اس پر بھی

پہلے ٹسٹ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 130 رن سے شکست دی

 تیز گیند باز محمد سمیع (31 رن پر 4 وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (42 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے ہی دن اننگز اور 130 رنوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

نیلامی میں 73 کھلاڑیوں کے خریدنے پر 207 کروڑ روپئے خرچ

آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن کے لئے 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہونے والی نیلامی سے پہلے آٹھ ٹیموں نے جمعہ کو ری ٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کے معاہدہ کو بڑھانے کےاعلان کی آج آخری تاریخ تھی ۔

نمبر -4 پر ہی کھیلیں گے شریس ایئر، ٹیم مینجمنٹ نے بھی دے دی ہے ہری جھنڈی

شریس ایئر کو ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے بتا دیا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں وہی نمبر چار پربلے باز کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے نمبر چار پر کئی کھلاڑیوں کو آزمایا لیکن مسلسل ناکامیاں ملی۔انگلینڈ میں کھیلے گئے 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں کو اس نمبر پر ...

آئی سی سی ٹی 20رینکنگ:ناگپور میں کرشمائی کارکردگی کی بدولت  دیپک چاہرنے لگائی لمبی چھلانگ پہنچے 42ویں مقام پر

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں سات رن دے کر چھ وکٹ لینے والے نوجوان تیز گیند باز دیپک چاہرنے رینکنگ میں اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ٹی 20 I میں بہترین بولنگ کرنے والے چاہر اپنے اس شاندار کارکردگی کی بدولت 88 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر آئی سی سی ٹی 20 میں گیند بازوں کی رینکنگ میں 42 ویں ...

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ، دیپک چھاہر کی ریکارڈ ساز باؤلنگ

ہندوستان  نےبنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ...

منگلورو میں بیاریس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام’ ملت کی تعلیمی  ترقی میں مساجدکی جماعتوں کا کردار‘ ورکشاپ کا انعقاد: نشیلی اشیاء کی لت سے نوجوان کا تحفظ بہت ضروری : سید محمد بیاری

مسلم نوجوان نشیلی اشیاء (ڈرگس) کے عادی بنتے جارہے ہیں ان کی جوانیاں ڈرگس میں برباد ہورہی ہیں، ملت کا مستقبل سنوارنے والے نوجوانوں کا غلط راہ پر چلے جانے اورتعلیم سے محروم ہونے میں نشیلی اشیاء کی لت کے عادی ہونا ایک بڑا اہم سبب ہے۔ اس کے ازالے کے لئے پولس کے تعاون سے ہر ایک مسلم ...

غیر ملکی کرنسی معاملہ: بھٹکل کے ایک مکان سے پولیس نے ضبط کئے 15لاکھ روپئے

کاروار میں غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ تقریباً91لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے جانے کے الزام میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے محمد سراج اور عبدالنذیر کی گرفتاری کے بعدکاروار اور بھٹکل کی پولیس نے بھٹکل کے دو مکانات پر چھاپہ ماری کی تھی۔

سابق ضلع انچارج وزیر اور رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کا بھٹکل دورہ۔ کانگریسی لیڈران کے ساتھ میٹنگ

ہلیال حلقے سے رکن اسمبلی اور سابق وزیر آر وی دیشپانڈے اس وقت دھارواڑ، شمالی کینرا اور اڈپی ضلع کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کے دن بھٹکل پہنچنے پر انہوں نے کانگریسی لیڈروں اورکارکنان کے ساتھ ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔

کاروار میں 47و یں نیشنل چلڈرنس سائنس کنونشن کا ہوگا انعقاد۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ توجہ دیں

نیشنل کاونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشن، گورنمنٹ آف انڈیا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیمات عامہ، کرناٹکا کے اشتراک سے ضلعی ریاستی اور ملکی سطح بچوں کا سائنس کنونشن منعقد کیا جارہا ہے۔