جاپان: اُڑنے والی کار کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2020, 7:55 PM | عالمی خبریں |

 ٹوکیو،30/اگست(آئی این ایس انڈیا)انسان کے عشروں پرانے اس خواب کو تعبیر ملنے کا وقت بہت قریب آ گیا ہے کہ وہ آسمان پر کاریں اسی طرح اُڑا سکے جس طرح وہ سٹرکوں پر دوڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

جاپان کی ایک کمپنی 'سکائی ڈرائیو' نے پہلی مرتبہ محدود وقت کے لیے ایک ایسی کار اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر ایک شخص بھی سوار تھا۔

سکائی ڈرائیو، اڑنے والی کار بنانے کے منصوبے پر کام کرنے والی پہلی کمپنی نہیں ہے۔ بلکہ دنیا بھر میں لگ بھگ ایک سو کمپنیاں اس سے ملتے جلتے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ تاہم پہلے قابل عمل کامیاب تجربے کا اعزاز سکائی ڈرائیو کو ہی حاصل ہوا ہے۔

جمعے کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل طرز کی ایک چھوٹی سی گاڑی زمین سے چند فٹ اوپر فضا میں بلند ہوتی ہے اور ایک محدود جگہ پر چار منٹ تک مسلسل پرواز کرتی ہے، کار میں ایک شخص بھی سوار ہے۔

سکائی ڈرائیو کمپنی کے سربراہ توموہیرو فوکوزاوا نے اپنی اڑنے والی کار کی کامیاب اڑان کے بعد کہا ہے کہ یہ گاڑی 2023 تک حقیقت کا روپ دھار لے گی اور اسے عام لوگ اڑانا شروع کر دیں گے۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت سب سے مشکل مرحلہ اس کی پرواز اور سوار کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے خبررساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایک سو سے زیادہ کمپنیاں اڑنے والی کار بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، لیکن چند ہی کمپنیوں کو ڈرائیور کے ساتھ کار اڑانے میں کامیابی ملی ہے۔

فوکوزاوا نے بتایا کہ اب تک کے تجربات میں ان کی کار نے 10 منٹ تک پرواز کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ پرواز کا دورانیہ کم ازکم 30 منٹ تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کے بعد اسے چین جیسے ملکوں میں برآمد کیا جا سکے گا۔

اڑنے والی کار کی خوبی یہ ہے کہ وہ ہوائی جہاز کے برعکس عمودی پرواز کرتی ہے اور اسے کسی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ عمودی انداز میں کسی بھی جگہ، حتٰی کہ عمارت کی چھت پر بھی اتر سکتی ہے۔

اس کار کے ذریعے لوگ ٹریفک میں پھنسے بغیر اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے اور اپنا وقت بچا سکیں گے۔ کار کو اڑانے کے لیے کسی پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی اور اس کے اڑنے اور اترنے کا سارا نظام کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہو گا۔

تاہم ان کاروں کے مارکیٹ میں آنے کے بعد اس میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کے سائز اور ایئر ٹریفک کنٹرول جیسے مسائل درپیش ہوں گے جن کے لیے قواعد و ضوابط بنانے پڑیں گے۔

کارنیگی میلن یونیورسٹی کے روبوٹکس انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروفیسر سنجیو سنگھ نے 'اے پی' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اب بھی کئی رکاوٹیں ہیں۔ مثلاً اگر کار کی قیمت دس لاکھ ڈالر ہے تو اسے کوئی بھی نہیں خریدے گا۔ اگر وہ محض پانچ منٹ پرواز کرتی ہے تو بھی اسے کوئی نہیں لے گا۔ اور اگر دوران پرواز اس کے گرنے کے خطرات زیادہ ہوں گے تو بھی اسے کوئی خریدار نہیں ملے گا۔ اسے مارکیٹ میں لانے سے پہلے ان تمام مسائل پر قابو پانا ہو گا۔

سکائی ڈرائیو نے اڑنے والی کار پر اپنے کام کا آغاز 2012 میں کیا تھا۔ جاپان کی کئی بڑی کمپنیاں اسے فنڈز فراہم کر رہی ہیں جن میں کار ساز کمپنی ٹویوٹا، الیکٹرانکس کی کمپنی پیناسونک اور ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی باندائی نامکو شامل ہیں۔

ماہرین کو توقع ہے کہ 2030 کے عشرے میں اڑنے والی کاروں کا تجارتی پیمانے پر استعمال شروع ہو جائے گا اور گنجان آباد علاقوں میں جہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے، ان کا استعمال بڑھ جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...