نو تشکیل شدہ لوک سبھا کا پہلا سیشن شروع، وزیر اعظم اور نو منتخب ارکان نے حلف لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 11:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)17ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن پیر کو شروع ہوا اور اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف مرکزی وزراء اور ملک بھر سے منتخب کر کے آئے ارکان نے حلف اٹھا لیا۔سیشن کا آغاز قومی دھن بجائے جانے کے ساتھ ہوا۔اس کے بعد قائم مقام صدر وریندر کمار نے ایوان کی روایت کے مطابق چند لمحات کی خاموشی رکھنے کے لئے ارکان سے کہا۔ارکان نے اپنے مقامات پر کھڑے ہوکر کچھ لمحات کی خاموشی رکھنے کے بعد کمار نے تمام نو منتخب اراکین کو مبارک باد دی۔کارگزار صدر نے اس کے بعدچیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا۔پارلیمنٹ میں اس کے بعد نو منتخب ارکان کے حلف لینے کا عمل شروع ہوا۔سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوان کے لیڈر ہونے کی وجہ سے ایوان زیریں کی رکنیت کا حلف لیا۔حلف لینے کے لئے جیسے ہی وزیر اعظم کا نام پکارا گیا اراکین نے میزیں تھپتھپاکر ان کا استقبال کیا جبکہ بی جے پی کے ارکان نے’مودی مودی‘ اور’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے۔وزیر اعظم مودی نے ہندی میں بھگوان کے نام پر حلف لیا۔وزیر اعظم مودی کے بعد کانگریس کے رکن کے سریش، بیجو جنتا دل کے بی مہتاب اور بھاجپا کے برجبھوش شرن سنگھ نے حلف اٹھا یا۔سریش اور سنگھ نے ہندی اور مہتاب نے اڑیا میں حلف لیا۔کارگزار صدر وریندر کمار نے چیئرمین کے جس پینل کا اعلان اس میں یہ تینوں ممبران کے سریش، برجبھوش شرن سنگھ اور بی مہتاب شامل ہیں۔ان تینوں ارکان کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، سڑک وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، کیمیکل اور کھاد وزیرڈی وی سدانند گوڑا،فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک، وزیر صحت ہرش وردھن اور اسمرتی ایرانی سمیت کابینہ کے ارکان نے بھی حلف لیا۔وزراء میں ہرش وردھن، شریپد نائیک، اشونی کماری چوبے اور پرتاپ سارنگی نے سنسکرت زبان میں حلف لیا۔خواتین اور اطفال بہبود وزیر اسمرتی ایرانی کا نام حلف کے لئے پکارے جانے کے بعد بی جے پی کے کئی ارکان نے زور دار طریقے سے میزیں تھپتھپائی۔دراصل ایرانی کانگریس صدر راہل گاندھی کو امیٹھی سے شکست دے کر لوک سبھا پہنچی ہیں۔مغربی بنگال کوٹے سے وزراء بابل سپریو اور دیبشری چودھری کے نام حلف کے لئے پکارے جانے کے بعد بی جے پی ارکان نے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے سامنے کچھ بی جے پی کارکنوں نے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے تھے جس پر انہوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔وزراء کا نام حلف کے لئے پکارے جانے کے دوران لوک سبھا سیکرٹری جنرل نے ایک بار بھولوش مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا نام پکارا، جبکہ وہ ایوان کے رکن منتخب نہیں ہوئے ہیں،بعد میں انہوں نے بھول سدھاری اور پھر پرہلاد جوشی کا نام پکارا۔مرکزی وزیر اور اکالی دل کے لیڈر ہرسمرت کور بادل نے پنجابی اور بھاری صنعت وزیر اور شیوسینا لیڈر اروند ساونت نے مراٹھی زبان میں حلف لیا۔وزیر اعظم اور وزراء کے حلف برداری کے بعد ارکان نے ریاستوں کی ترتیب سے حلف لیا۔سب سے پہلے آندھرا پردیش کے ارکان، پھر آسام اور اس کے بعد بہار کے ارکان نے حلف لیا۔حلف برداری کے موقع پر ایوان میں یو پی اے سربراہ سونیا گاندھی، ترنمول کانگریس کے سندیپ بدھوپادھیائے، سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، ڈی ایم کے کی کنموئی، اے راجا اور دیاندھی مارن بھی موجود تھے۔سیشن کے شروع ہونے سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے وی ایندر کمار کو لوک سبھا کے نگراں صدر کے طور پر حلف دلایا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔