بھٹکل میں کل سنیچر سے کوویڈ۔19 ویکسینیشن کا عمل شروع؛ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرس کو دئے جائیں گے انجکشن

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل15/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں کل سنیچر 16 جنوری سے کوویڈ۔19 کا ویکسی نیشن دینے کا عمل   بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں  شروع ہورہا ہے جس کے لئے آج  جمعہ کو   ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور  اسٹاف کو  ویکسی نیشن کے تعلق سے ضروری تربیت اور جانکاری فراہم  کی گئی ہے  کہ کس طرح یہ انجکشن لگانا ہے اور انجکشن دینے کے بعد  آدھے گھنٹے تک اُسے اسپتال کے ایک کمرے میں  مشاہدے کے لئے رکھنا ہے تاکہ دوائی کا  اُلٹا اثر ہونے کی صورت میں فوری  علاج  کیا جاسکے۔ پہلے مرحلے میں  ہیلتھ ورکرس کو  یہ انجکشن  دئے جائیں گے عام عوام کی باری  تیسرے مرحلے میں آئے گی۔

کورونا ویکسی نیشن پروگرام  کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ  ہیلتھ آفسر  ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے بتایا کہ  کل سے پورے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا پروگرام شروع ہورہا ہے، اُسی کے تحت کل سے بھٹکل میں بھی یہ پروگرام شروع ہورہا ہے جس کے لئے آج پوری تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ کل پہلے دن سو لوگوں کو کورونا کا انجکشن دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، لیکن جن لوگوں نے اپنا نام لکھوایا ہوگا اُسی فہرست کے مطابق  نمبروار انجکشن لگوائے جائیں گے۔  اس کام کے لئے پانچ لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی ہے جس میں ویکسینیشن آفسر بھی ہوگا،  ڈاکٹر اور نرسس بھی ہوں گے۔ ڈاکٹر بھٹ نے بتایا کہ انٹرا موسکولر انجکشن 0.5  ملی لیٹر  کے دو ڈوز  چار ہفتوں کے وقفے میں  دئے جائیں گے، دونوں ڈوز دینے کے بعد اُنہیں سرٹی فیکٹ دیا جائے گا،  اس تعلق سے تمام  کاروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔انجکشن لگانے کے بعد اُن کا قریب سے مشاہدہ کرنے ایک آبزرویشن کمرے میں  آدھے گھنٹے تک آرام کرنے کے لئے کہا جائے گا، پھر اُنہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈاکٹر بھٹ نے بتایا کہ دوائی کا اُلٹا اثر ہونے کے امکانات بے حد کم ہیں، لیکن اگر کچھ ری ایکشن ہوتا بھی ہے تو اس کے علاج کے لئے بھی ہم نے ضروری انجکشن اور دوائیوں کا انتظام کیا ہے اس لئے عوام کو اس تعلق سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویکسی نیشن پروگرام کے تعلق سے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس نے بتایا کہ  تین مرحلوں میں یہ ویکسی نیشن دئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں  ہیلتھ ورکرس جس میں ڈاکٹرس، نرس، ایمبولنس ڈرائیورس، کلینک ورکرس، انگن واڑی کارکنان، آشا ورکرس وغیرہ شامل ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں  کورونا ورئیرس  جس میں پولس، تحصیل آفسران، میونسپل آفسران  اور دیگر سرکاری ورکرس شامل ہیں، تیسرے مرحلے میں عام لوگوں میں پچاس سے زائد عمر کے لوگوں کو پہلے ویکسین دئے جائیں گے، ان تمام اُمور کے لئے فہرست تیار کی جارہی ہے ۔ کل پہلے مرحلے میں ڈاکٹرس اور ہیلتھ ورکرس کے لئے ویکسین دینے کا کام شروع ہوگا۔ اس تعلق سے ایک دن پہلے  موبائل پر SMS بھیجا جائے گا کہ  کل کن کن لوگوں کو اگلے روز انجکشن دئے جائیں گے، مسیج کے ساتھ ساتھ فون کرکے بھی اُنہیں  ویکسی نیشن کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ یہ انجکشن صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ہی دئے جائیں گے۔بھٹکل اے سی بھرت نے بتایا کہ  عام عوام کی باری کب آئے گی، اس تعلق سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا، البتہ دو مرحلوں کے اختتام کے بعد ہی تیسرے مرحلے میں عام لوگوں کی باری آئے گی اس ضمن میں میڈٖیاکے ذریعے معلومات فراہم کی جائے گی۔

Video: 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...