بہارالیکشن کا پہلامرحلہ: جوش نہیں، ہوش کی ضرورت ..... محمد شارب ضیاء رحمانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2020, 11:20 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بہارالیکشن کے پہلے مرحلے میں 71سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔بہار کا تازہ ترین سیاسی منظرنامہ یہ ہے کہ روزگار، لاک ڈاؤن،کسان، مزدوروں کے مسائل کوتیجسو ی یادونے پوری مضبوطی کے ساتھ اٹھایاہے۔جس کے بعدقومی مدعے پس منظرمیں چلے گئے ہیں۔ہزارکوششوں کے باوجودرام مندر، دفعہ370، پاکستان ابھی تک انتخابی ایشوزنہیں بن سکے۔

راجدنے عوام کی نبض پکڑلی ہے۔مزدوروں کی بدحالی،ان کی نقل مکانی اورمہنگائی وبے روزگاری کو زیادہ اہمیت دے  رہے ہیں۔سب سے زیادہ قابل رحم حالت نتیش کمارکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نپی تُلی گفتگوکرنے والے وزیراعلیٰ، ذاتیات پربیان دے رہے ہیں اورریلیوں میں بِپھرے ہوئے ہیں،’اپنے باپ سے پوچھ لو‘اور’نوبچے والابیان‘ اسی گھبراہٹ کانتیجہ ہے۔نتیش کمارعام طورپرسنجیدہ اندازہ کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن بی جے پی نے انھیں جس طرح چکرویومیں پھنسادیاہے،اس سے نکلناان کے لیے آسان نہیں ہے۔اس کے لیے وہ خودذمے دارہیں جیسے محبوبہ مفتی نے اپنے پاؤں میں کلہاڑی ماری ہے۔

ایک ماہ پہلے تک اپوزیشن کاچہرہ غیرواضح اوراین ڈی اے کاچہرہ واضح تھا، لگتاتھاکہ نتیش کمارکوووٹ دینامجبوری ہوگی۔ اس وقت صورت حال یہی تھی کہ نتیش نہیں توپھرکون؟لیکن اب صورت حال بدل گئی ہے۔سروے پیش کرنے والے چینلوں کااندازہ بھی بدلاہے۔اب مہاگٹھ بندھن کاچہرہ واضح ہے۔این ڈی اے میں وزیراعلیٰ کاچہرہ دھندھلاہوگیاہے،این ڈی اے کاوزیراعلیٰ کون ہوگا،اس کایقین خودجدیوکونہیں ہے۔بی جے پی دوکشتیوں پرسوارہے۔

ہزاروضاحت کے باوجودلوجپاکے اقدمات کس کے اشارے پرہورہے ہیں،یہ ہم اور آپ سے زیادہ نتیش کمارکوسمجھ آرہاہے۔آخربی جے پی یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ سیٹیں ہماری زیادہ بھی آئیں تووزیراعلیٰ نتیش کمارہوں گے؟ یعنی بی جے پی کویقین ہے کہ اسے جدیوسے زیادہ سیٹیں آئیں گی۔لوجپانے اپیل کی ہے کہ جہاں اس کے امیدوارنہیں ہیں وہاں بی جے پی کوووٹ دیں۔ لوجپاصرف جدیوکے خلاف لڑرہی ہے یعنی ایل جے پی کاووٹ بی جے پی کو ٹرانسفر ہوگا اور بی جے پی کا ایل جے پی کوملے گا،مسلم ووٹ بِدکنا جدیو کا سب سے بڑاخسارہ ہے۔ کچھ مسلم ووٹ جدیوکی طرف جانے کی اٹکلیں تھیں،اس کام کے لیے میدان میں ’وفادار‘ اتار دیے گئے ہیں۔لیکن بی جے پی،موہن بھاگوت نے سی اے اے کامدعاچھیڑ کرنتیش کمارکے مسلم ووٹ بینک کو بِدکادیاہے اوربِدکنابھی چاہیے تھا۔ آخر ایوان میں ووٹ دینے کی سزابھی توضروری ہے۔ 

 بی جے پی گزشتہ الیکشن میں اٹیکنگ پوزیشن میں تھی،اس باروہ دفاعی پوزیشن میں ہے۔اس کی کوشش ہے کہ تیجسوی یادوکواپنی پچ پرکھِلایاجائے لیکن تیجسوی یادونے روزگارکامدعااٹھاکربی جے پی کواپنی پچ پرلانے کی کوشش کی ہے۔دس لاکھ ملازمت کے جواب میں انیس لاکھ روزگار (پکوڑابھی روزگارہے) کاوعدہ اسی کاشاخسانہ ہے۔بی جے پی اورجدیو باربارپندرہ سال کوبنام پندرہ سال کرنے کی کوشش میں ہے لیکن تیجسوی یادواس پچ پرجانے کوتیارنہیں ہیں وہ نئی توانائی بھررہے ہیں۔ 

 خیر،بات مسلمانوں کی حکمت عملی پرکرنی ہے۔چھوٹی پارٹیوں، لوجپا، رالوسپا، بی ایس پی،پ پویادو کی ’جاپ‘ اورمجلس کی وجہ سے بڑے پیمانے پرسیکولرووٹ اورخصوصاََ مسلم ووٹوں کی تقسیم کااندیشہ ہے۔مجلس سے مسلم نوجوانوں کی جذباتی وابستگی قابل فہم ہے۔لیکن کشواہاکے امیدواروں کے لیے اویسی کی مہم نے این ڈی اے کی راہ آسان کردی ہے۔ اس پالیسی پر اویسی کونظرثانی کرنی چاہیے ورنہ بڑے نقصان کااندیشہ ہے۔یادرکھیے،کسی بھی کشواہا اور دلت کا ووٹ مجلس کوٹرانسفر نہیں ہوگا، توپھرہم کیوں اپناووٹ رالوسپا اوربی ایس پی کو دے کر برباد   کریں؟ صورت حال یہ ہے کہ جہاں مجلس کاامیدوارنہیں ہے وہاں بھی نوجوان جوش میں ہوش کھورہے ہیں اوررالوسپا کے پیچھے دیوانہ وارلگے ہیں۔نام نہادسیکولروں پرنوجوانوں کاغصہ بجا ہے۔ لیکن جوش کے  بجائے ہوش بھی ضروری ہے۔نہیں بھولناچاہیے کہ کشواہاعظیم اتحادسے نکلنے کے بعداین ڈی اے میں شمولیت کے لیے دہلی تشریف لائے، بات نہیں بنی تو الگ محاذبنایا، وہ مودی سرکارمیں وزیربھی رہ چکے ہیں، مایاوتی کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کوووٹ دینے سے سیدھا فائدہ این ڈی اے کوہوگا۔

کل کی 71سیٹوں پر کیاکرناہے؟    
 خلاصہ یہ ہے کہ کل 71سیٹوں پرووٹنگ میں ہم واضح حکمت عملی طے کرلیں۔ان میں سے ایک سیٹ (شیرگھاٹی،گیا) پرمجلس لڑرہی ہے۔اس سیٹ کے علاوہ تمام نشستوں پرمسلمان یک طرفہ مہاگٹھ بندھن کوووٹ کریں، ان سترسیٹوں میں کسی بھی چھوٹی پارٹی کے چکرمیں بالکل نہ پڑیں، اس سے صرف ووٹ تقسیم ہوگا۔جیسے کچھ نوجوان مسلمان شیخ پورہ میں لوجپا امیدوار، اورنگ آباد میں رالوسپا کے امیدوارکے دیوانے ہیں۔ اس طرح ووٹ تقسیم ہوگا۔ہاں شیرگھاٹی(گیا) کی سیٹ پرمجلس کوجتانا چاہیے۔ وہاں کی صورت حال یہ ہے کہ یہاں جدیو کا ووٹ تقریباََ 40 ہزارہے،جدیو سے ونود پرسادیادو امیدوارہیں اورمہاگٹھ بندھن سے منوج اگروال ہیں، ان کاووٹ تقریباََ 45ہزار ہے۔لوجپا یقینا جدیوکے ووٹ کاٹے گی جس نے جدیوکی طرح’یادو‘یعنی مکیش کمارکو امیدواربنایاہے۔اس طرح جدیواوریادوکاووٹ تقسیم ہوگا۔زمینی صورت حال کے مطابق نہیں لگتاکہ اس سیٹ پرآرجے ڈی جیت سکتی ہے۔کیوں کہ آرجے ڈی نے مسلمانوں کی  پسندکا امیدوارنہیں اتاراہے۔ مسلمان آرجے ڈی کے امیدوارسے مسلم مخالف اقدامات کی وجہ سے ناراض ہیں۔ہاں پپویادوکی پارٹی نے مسلم امیدوارعمیرخان عرف ٹکہ خان کوامیدواربنایاہے،نوجوان کے علاوہ عمررسیدہ مسلمان جن کاووٹ تقریباََ 35 ہزار ہے۔ اس سیٹ پرایم آئی ایم نے مسرورعالم کواتاراہے۔نوجوان مسلمان، مسرورعالم کے ساتھ ہیں۔جن کاووٹ تقریباََ 25000ہے۔

اگرپپویادوکے امیدوارکوکچھ یادو ووٹ مل جاتے ہیں اورمسلمان یک طرفہ دیتے ہیں توعمیرخان کی پچاس ہزارووٹ کے ساتھ جیت یقینی ہے اوراگریادو ووٹ ان کے ساتھ نہ ہوتومسلمان مجلس کے امیدوارمسرورعالم کوکامیاب بنائیں اور یک طرفہ ووٹ کریں۔یعنی کوشش یہ ہوکہ ان دونوں میں کسی ایک پرفیصلہ کریں اورپچاس ہزار ووٹ ان کومل جائے تونہ آرجے ڈی جیتے گی اورنہ جدیوکامیاب ہوگی۔باقی تمام سترسیٹوں پرچھوٹی پارٹیوں کوبالکل نظراندازکرکے صرف مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کوجتائیں۔ آگے کے دومرحلوں میں بھی بس یہی راستہ اختیارکرناچاہیے۔پپویادویامجلس کے جہاں جیتنے والے مضبوط امیدوارہوں وہاں انھیں ووٹ دیاجائے تاکہ مہاگٹھ بندھن کوبھی سبق ملے کہ مسلمان ان کے غلام نہیں ہیں،جہاں مضبوط متبادل ہوگا ہم وہاں آرجے ڈی کوبھی سبق سکھائیں گے(جیسے شیرگھاٹی کی مثال دی گئی)باقی جگہوں پراورکوئی تجربہ کرنانقصان دہ ہوگا۔ہرگزچھوٹی پارٹیوں خصوصاََ رالو سپا، آزاد سماج پارٹی اوربی ایس پی کے چکرمیں ووٹ تقسیم نہ کریں۔

وقت ہے کہ جوش کوقابومیں رکھیں،ہوش سے کام لیں ورنہ ہماری ذراسی بھول بہارکی بڑی تباہی کاپیش خیمہ ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...