کورونا وبا کے درمیان ہندوستان میں مہلک افریقی سوائن فلو کی دستک، 2500 خنزیر ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 4:11 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی،4؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان سمیت پوری دنیا اس وقت مہلک کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے۔ کورونا سے بچنے کے لیے آج سے ہندوستان میں بھی لاک ڈاؤن-3 کی شروعات ہو چکی ہے، حالانکہ کچھ راحت بھی ہندوستانی باشندوں کو دی گئی ہے۔ ان سب کے درمیان ملک میں ایک اور مہلک بیماری افریقی سوائن فلو نے بھی دستک دے دی ہے۔ اس بیماری نے آسام میں اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یہ اثر جانوروں پر نظر آ رہا ہے۔ آسام حکومت کے مطابق تقریباً 2500 خنزیروں کی اس فلو یعنی بخار کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔

دراصل اتوار کو آسام حکومت کے مویشی پروری اور مویشی صحت کے وزیر اتل بورا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں افریقی سوائن فلو کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب تک ریاست کے 7 اضلاع کے 306 گاؤں میں یہ بیماری پھیلی ہے۔ اس خطرناک بیماری سے اب تک 2500 خنزیروں کی موت ہو چکی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ادارہ برائے قومی ہائی سیکورٹی مویشی مرض نے افریقی سوائن فلو (اے ایس ایف) کی تصدیق کی ہے۔ ملک میں پہلی بار اس بیماری نے دستک دی ہے۔ یہ انفیکشن اتنا خطرناک ہے کہ اس میں متاثرہ خنزیر کی شرح اموات 100 فیصد ہے۔ ان خنزیروں کو بچانے کی پالیسی تیار ہو رہی ہے جو ابھی انفیکشن سے بچے ہوئے ہیں۔ اتل بورا نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد آسام حکومت خنزیروں کو مارنے کی جگہ اس مہلک بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دیگر راستہ اختیار کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس بیماری کا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اتل بورا نے بتایا کہ افریقی سوائن فلو خنزیر کے گوشت، سلائیوا، خون اور ٹیشو کے ذریعہ پھیلتا ہے۔ اس لیے آسام حکومت خنزیروں کا ٹرانسپورٹیشن روکے گی۔ ہم نے 10 کلو میٹر کے دائرے کو سرویلانس زون میں تبدیل کر رکھا ہے تاکہ وہاں سے خنزیر کہیں دوسری جگہ نہ جائیں۔ بورا نے بتایا کہ اس بیماری کی شروعات اپریل 2019 میں چین کے جیانگ علاقہ کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی جو اروناچل پردیش سے ملحق سرحدی علاقہ ہے۔ آسام میں یہ بیماری اسی سال فروری کے آخر میں سامنے آئی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ بیماری چین سے اروناچل ہوتی ہوئی آسام پہنچی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...