کیرالہ حکومت نے شروع کی ملک کی سب سے پہلی ’ساگر ایمبولینس‘ سروس
تھیرواننت پورم،23؍ستمبر (ایس او نیوز) صحت عامہ کے تعلق سے ایک اہم اقدام کرتے ہوئےکیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینرائی وجین نے ملک کی سب سے پہلی سمندر میں کام آنے والی ’ساگر ایمبولینس‘ سروس کا آغاز کردیا ہے۔
ساگر ایمبولینس سروس کامقصد بیچ سمندر میں ڈوبنے والی کشتیوں پر موجود ماہی گیروں ، غرقاب ہونے والےسیاحوں وغیرہ کو فوری طبی امدا د پہنچانا اور ان کی جان بچانے کی کوشش کرناہے۔ اس ایمبولینس کو 6.08کروڑ روپے کے خرچ سے تیار کیاگیا ہے۔اس ایمبولینس میں ایک وقت میں 5سیریس مریض اور 10 عام مریضوں کے لئے بستروں کا انتظام ہے۔ اس میں پیرا میڈیکل اسٹاف، تربیت یافتہ لائف گارڈز، پورٹیبل مورچری (مردہ خانہ)اوردوائیوں وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ ایمبولینس 14 ناٹیکل میل (تقریباً26 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔