ممبران پارلیمنٹ کو سیاست کے ساتھ سماجی شعبہ جات میں بھی کام کرنا چاہئے: مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2019, 11:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی17جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پارٹی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ انہیں سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی علاقے میں بھی کام کرنا چاہئے، ساتھ ہی عوام کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں روسٹر ڈیوٹی میں غائب رہنے والے وزرا ء کی شام تک تفصیلات بھی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار جو اثر ہے، اس کا اثر آخر تک رہتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس لائبریری میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سامنے پانی کا بحران ہے اور اس کے حل کے لئے ممبران پارلیمنٹ کو کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کو اپنے علاقے کے حکام کے ساتھ ملاقات کر عوام کے مسائل کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ممبران پارلیمنٹ اور وزرا ء کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ جو وزیر روسٹر ڈیوٹی میں موجود نہیں رہتے، ان کے بارے میں اسی دن شام تک انہیں بتایا جائے۔ وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ سرکاری کام اور منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سماجی کاموں میں حصہ لیں اور جب پارلیمنٹ سیشن چل رہا ہو تو ایوان میں موجود رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...