بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی انتخابات کے بعدپہلی میٹنگ؛ دس اراکین کے انتخاب کے ساتھ دیگر حلقوں سے بھی کیا گیا اراکین کا انتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st April 2019, 12:33 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  31/مارچ (ایس او نیوز) قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کے عام انتخابات کے بعد آج اتوار کو انتظامیہ کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا جو صبح شروع ہوکر رات کو اختتام کو پہنچی۔ درمیان میں کھانے اور نماز کے لئے وقفہ دیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ جملہ 81 نو منتخب اراکین انتظامیہ کو میٹنگ میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی تھی جس میں سے آج 66 ممبران نے شرکت کی۔ کیرالہ، ممبئی، ریاض،  جدہ و دیگر علاقوں کے اراکین آج کی  پہلی میٹنگ میں نظر آئے۔

میٹنگ میں  عام ممبران میں سے دس اراکین کو انتظامیہ کے لئے چنا گیا جن کے نام اس طرح ہیں۔ جناب صدیقہ محمد میراں، جناب عبدالمبین دامودی، جناب شیکھرے حسن سائب، جناب ایس ایم پرویز، جناب مُبشر حُسین ہلارے، جناب اشرف صدیقہ، جناب اکبری یاسرشیگا، جناب فقی اسماعیل شریف، جناب پلور محمد صادق ۔

آج کی میٹنگ میں مینگلور سے جناب آفتاب حُسین کولا، بنگلور سے جناب نظام الدین صدیقہ، کویت سے جناب معلم ہاشم، قطر سے مولوی عبدالعظیم رکن الدین اور ابوظبی سے اُدیاور محمد عاطف  کا انتخاب کیا گیا، اسی طرح مسقط سے موصولہ اراکین کے سبھی  ناموں  حافظ سعدا معظم، سعدا محمد سلیم، ایس ایم سید اسماعیل، رکن الدین عبدالرحمن، رکن الدین مرتضیٰ، مصباح وصی اللہ اور محتشم خواجہ فوزان  کو  منظوری دی گئی ۔

دبئی حلقہ سے رکن الدین عبدالقادر باشاہ،مولوی ایس ایم سید ہاشم ندوی، عتیق الرحمن مُنیری، طٰحہ معلم، محتشم عبدالباری، رکن الدین محی الدین کوچوباپا، شہریار خطیب، رحمت اللہ راہی، ایس ایم سید رئیس اور یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا۔

آج کی نشست میں سعودی عربیہ کے منطقۃ الشرقیہ  سے  بھی دس اراکین کا انتخاب کیا گیا، جن کے نام یہ ہیں: صدیقہ محمد ارشاد، حافظ عبدالباسط، شاہ بندری فاروق پٹیل، قاضیا محمد یونس، شاہ بندری محمد نجیب، رکن الدین احمد طاہر، مزمل رکن الدین (سی اے) ، مولوی تنویر جوشیدی، نائطے وصی اللہ اور محمد اقبال ائیکری۔

الیکشن کمشنر جناب ایس ایم سید عبدالعظیم امباری کی صدارت میں صبح قریب گیارہ بجے مولوی یاسر برماور ندوی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا تھا، اس موقع پر  معاون الیکشن کمشنر جناب محمد صدیق ڈی ایف اور جناب  مصباح احمد چڑوباپا صاحب  اگلی نشست پر موجود تھے۔

رات قریب ساڑھے آٹھ بجے مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی کی دُعا پر نشست اختتام کو پہنچی۔

خیال رہے کہ 9/اپریل کو تنظیم کے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔