سرسی میں ریاست کی پہلی ماحولیاتی یونیورسٹی کا قیام : وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2023, 7:35 AM | ساحلی خبریں |

سرسی:16؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) ضلع اتر کنڑا کے سرسی کا دورہ کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے اعلان کیا کہ جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ اور زراعت سمیت ماحولیات کےلئے معاون مطالعات کو فروغ دینے کا منصوبہ لےکر سرسی میں ریاست کی پہلی ماحولیاتی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

سرسی سرکٹ ہاؤس میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اعلیٰ نےکہاکہ سرسی میں موجود فوریسٹ اور باغبانی کالجوں کوضم  کرکے جنگلات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ سمیت ماحولیات کی حفاظت اور زراعت سمیت ماحولیاتی معاون مطالعات کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی اور عالمی حرارت کو کم کرنے کا مقصد لےکر سرسی میں ماحولیاتی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں اس کےلئے امداد منظورکرتےہوئے علاقے کے لوگوں کو ماحولیات کا تحفہ دیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرسی میں زمین کھسکنے ، سبزعلاقے کی وسعت ، مغربی گھاٹ، ماحولیاتی حساس علاقے ، جنگلی جانوروں کی حفاظت ،جنگل اور آبادی کے درمیان ہم آہنگی ، جنگلات سےہونے والی  آمدنی میں اضافہ،ماحولیات کی حفاظت  سمیت مختلف موضوعات کا یونیورسٹی کے ذریعےمطالعہ ممکن ہوسکے گا۔ مجوزہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ روایتی تعلیم آرٹس، کامرس، سائنس کی ڈگریاں بھی ہونگی ۔ اس کامپوزٹ یونیورسٹی کےلئے اگلے بجٹ میں فنڈ مختص کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...