اُڈپی 11/اپریل (ایس او نیوز) ضلع اُڈپی سے تین لوگوں کی رپورٹ کوویڈ-19 پوزیٹیو پائی گئی تھی جس میں سے ایک مریض آج سنیچر شام کو مکمل صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مارچ 18 کو 34 سالہ یہ شخص دبئی سے منی پال پہنچا تھا جس کے بعد اس میں کورونا کے اثرات پائے جانے پر مارچ 23 کو اُڈپی ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس دوران اس شخص کے رابطے میں جتنے بھی لوگ تھے سب کا پتہ لگایا گیا تھا اور سب کی جانچ کی گئی تھی اور تمام کو کورنٹائن پر بھیج دیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت مریض کو 18 دنوں تک اسپتال میں رکھ کر اس کا مکمل علاج کرایا گیا جس کے بعد دو مرتبہ پھر سے اس کی جانچ کرائی گئی اور دونوں مرتبہ رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد اسے آج سنیچر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔