ساحلی کرناٹکا میں کورونا سے ہوئی پہلی موت؛ مینگلور کے قریب بنٹوال کی ایک خاتون جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2020, 11:58 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور 19/اپریل (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا میں کوویڈ۔19 وبا پھیلنے کےبعد آج اتوار کو پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع جنوبی کینرا کے بنٹوال تعلقہ کے کسبا دیہات میں ایک 45 سالہ خاتون  علاج کارگر نہ ہونے کے نتیجے میں آج اتوار صبح  چل بسی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق خاتون کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے بنٹوال تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جب تکلیف بڑھی تو وہاں سے پرائیویٹ اسپتال شفٹ کیا گیا، سنیچر کو اسے مینگلور کے وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا اور سنیچر کو ہی اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے  حاصل کئے  گئے۔ اس سے پہلے کہ سیمپل کی جانچ رپورٹ سامنے آتی، خاتون اتوار صبح کو ہی چل بسی، دوپہر کو جب سیمپل کی رپورٹ ملی تو خاتون میں  کوویڈ۔19 کے اثرات پائے گئے۔

خاتون کی موت کے ساتھ ہی نہ صرف دکشن کنڑا میں کورونا سے پہلی موت واقع ہونے کا معاملہ سامنے آیا   بلکہ کورونا سے ہوئی موت سے  پورے ساحلی کرناٹکا  میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ ضلع جنوبی کینرا میں کورونا پوزیٹو کے 13 معاملات سامنے آئے تھے جس میں سے 12مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، ایک مریض وینلاک اسپتال میں ایڈمٹ ہے اور اُس کا علاج جاری ہے، ایسے میں آج ہی ایک خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی، مگر رپورٹ آنے سے پہلے ہی خاتون چل بسی ہے۔

ذرائع نے خبردی ہے کہ ضلع دکشن کنڑا میں کورونا سے پہلی موت واقع ہونے کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے  فیصلہ لیا کہ بنٹوال تعلقہ کو سیل ڈاون کیا جائے، جس کے  فوری بعدبنٹوال ٹاون پولس نے جیپ کے ذریعے شہر میں سیل ڈاون کا اعلان کیا اور عوام سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بند ہوجائیں۔

بتایا گیا ہے کہ مہلوک خاتون  کا بیٹا مارچ 16 کو دبئی سے آیا تھا، الزام لگایا گیا ہے کہ وہ کورنٹائن میں نہیں تھا، اب جیسے ہی خاتون کی موت کا معاملہ سامنے آیا، خاتون کے بیٹے اور شوہر سمیت  ساس کو بھی کورنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔ ذرائع نے  اس بات کی بھی اطلاع دی  ہے کہ  مہلوک خاتون کی ساس کی بھی حالت  نازک ہے اور اُسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...