ہندوستان سے عازمین حج کا پہلاقافلہ سوئے حرم روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2023, 12:16 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ، 22/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ریاست سے حج بیت اللہ کیلئے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگیا۔ ریاست سے آج دو طیارے عازمین کو لے کر روانہ ہوں گے۔ پوری دنیا سے عازمین حج کو لے کر جانے والے طیاروں میں یہ سب سے پہلا طیارہ ہوگا جو مدینہ منورہ پہنچے گا۔پہلے سے طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 288عازمین حج کے پہلے قافلے کو لے کر جانے والے طیارہ نے 12 بجے چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اپنی پرواز بھری۔

مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤز سروجنی نگر لکھنؤ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی و مرکزی وزیر کوشل کشور، اترپردیش حکومت کی جانب سے دانش آزاد انصاری،حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کے قافلے کو روانہ کیا۔عازمین حج ہاؤز سے بذریعہ بس ائیر پورٹ پر پہنچیں گے۔اس سے قبل عازمین حج کو مبارک سفر کیلئے رخصت کرنے حج ہاؤز تشریف لائے اہل خانہ نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ گلے مل کراور ہاتھ ہلا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر ان لوگوں نے عازمین حج کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک و ریاستی حکومت و حج کی سروس میں لگے ہوئے لوگوں کیلئے ملک کی فلاح و بہبود و ترقی کی دعا کرنے کی گزارش کی۔ائیر پورٹ پر مسافروں کے طیارے کا افتتاح لکھنؤ کے ڈی ایم نے فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پر ائیر پورٹ پر سعودی حکومت و سعودی ائیر لائنس کے افسروں، ائیر پورٹ اتھارٹی، کسٹم امیگریشن و حج کمیٹی کے افسروں نے پھولوں کی بارش کر کے عازمین حج کو روانہ کیا۔

پہلے طیارے کے ذریعہ سفر حج کیلئے روانہ ہوئے 288عازمین میں 149مرد اور 139خواتین شامل ہیں۔اس طیارے میں سب سے زیادہ 150عازمین حج لکھنؤ اور 94 زائرین بارہ بنکی کے ہیں۔اسی طیارے میں ہائی کورٹ کے جج عبد المعین اپنے کنبے کے ساتھ حج بیت اللہ کے عزم کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔وہیں آج ہی کے دن روانہ ہونے والے دوسرے طیارے میں 282عازمین تھے جن میں 151 مرد اور131خواتین شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سروجنی نگر واقع علی میاں میموریل حج ہاؤز میں عازمین حج کے قیام و طعام کا انتظام ہے۔حج ہاؤز میں ہی سعودی ائر لائنس کے کاؤنٹر بھی بنائے گئے۔ اس سے عازمین حج اپنا سامان جمع کر کے حج ہاؤز میں ہی چیک ان کراسکیں گے۔

ملحوظ ر ہے کہ حج بیت اللہ۔2023 کے تحت اترپردیش سے اس بار کل25444عازمین حج سفرکریں گے۔ اترپردیش میں کل 26786/ امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 1342/ افراد نے کن ہی وجوہات کی بنیاد پر اپنے فارم واپس لے لئے تھے۔ان مجموعی تعداد میں سے 12070عازمین غازی آباد حج ہاؤز کے تحت دہلی سے سفر طے کریں گے جبکہ10901عازمین لکھنؤ سے روانہ ہوں گے۔2473عازمین وارانسی سے روانہ ہونے والے تھے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے اب انہیں بھی لکھنؤ سے ہی سفر کرنا پڑے گا۔ملحوظ رہے کہ ایک عازم حج کو غیر ملکی کرنسی کی شکل میں کم سے کم 1500 / اور زیادہ سے زیادہ10ہزار سعودی ریال اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔اس کیلئے انہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے روپئے دے کر سعودی کرنسی لینی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...