جاپان میں منکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق، الرٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2022, 11:19 AM | عالمی خبریں |

ٹوکیو، 26؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) منکی پوکس چاہے کورونا کی طرح جان لیوا نہ ہو مگر عوام میں اس کا خوف زبردست ہے۔ جاپان میں پیر کو منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد پہلی سطح کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ملک کے چار سطحی پیمانے پر سب سے کم پہلی سطح کاالرٹ پہلے جاری کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ہفتہ کوعالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیے جانے والے منکی پوکس وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے درمیان، جاپانی حکومت نے بیرون ملک میں اپنے شہریوں سے اس بیماری کو پکڑنے کےخلاف اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔
عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق حکومت نے جاپانی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے جو بیرون ملک سفر کرنے یا جاپان سے باہر رہنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

چیچک جیسی علامات والی ایک ٹروپیکل منکی پوکس کے قہر سے نمٹنے کے لئے جاپان میں ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے، اس کی قیادت کرائسس مینجمنٹ کے ڈپٹی چیف کابینہ سیکریٹری تاکاشی موراتا کر رہے ہیں۔ ٹاسک فورس نے پیر کو اپنی پہلی میٹنگ کی اور اس بیماری کی آمد سے لڑنے کے لیے اپنی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...