بہار میں نئی حکومت بننے کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ منعقد، فلور ٹیسٹ 24 اگست کو

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:34 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینے کے بعد آگے کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ بھی منعقد ہو چکی ہے۔ اس کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ 24 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ بہار کی نئی حکومت میں بہار اسمبلی کا خصوصی اجلاس 24 اور 25 اگست کو منعقد ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اس سے قبل آج بہار کے راج بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ اور تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلایا۔ اب بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت تشکیل پا چکی ہے جس میں آر جے ڈی، جنتا دل یو، کانگریس، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور بایاں محاذ پارٹی شامل ہیں۔ قابل ذکر یہ ہے کہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد ہی ایک بڑا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ایک ماہ میں ریاست کے غریبوں اور نوجوانوں کو ’بمپر روزگار‘ دیا جائے گا۔

نائب وزیر اعلیٰ نے بہار کے غریبوں و نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ روزگار اتنا بڑا ہوگا، جیسا کسی اور ریاست میں اب تک نہیں ہوا ہے۔ اس سے پہلے تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ ’’بہار نے وہ کیا ہے جسے ملک کو ضرورت تھی۔ ہم نے انھیں ایک راستہ دکھایا ہے۔ ہماری لڑائی بے روزگاری کے خلاف ہے، اور نتیش کمار غریبوں و نوجوانوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔‘‘

بہار کے تازہ سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی لگاتار جنتا دل یو اور نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ حالانکہ جنتا دل یو کی طرف سے جوابی حملے بھی ہو رہے ہیں۔ صدر راجیو رنجن (للن) سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’نتیش کمار سال 2020 میں وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے، لیکن آپ نے (بی جے پی نے) انھیں زبردست وزیر اعلیٰ بنایا۔ آر سی پی سنگھ بی جے پی کے ایجنٹ بن کر جنتا دل یو میں آئے۔ آپ نے (بی جے پی نے) اتحاد کے فرائض پر عمل نہیں کیا، ہم انکم ٹیکس، سی بی آئی اور ای ڈی سے نہیں ڈرتے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔