لداخ: چینی فوجیوں کی فائرنگ، ہندوستانی چوکیوں تک پیش قدمی کی کوشش، حالات انتہائی کشیدہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 1:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان نے ایل اے سی (حقیقی کنٹرول لائن) پر فائرنگ کے چین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ ہندوستانی فوجیوں نے نہیں بلکہ چینی فوجیوں نے کی ہے۔ ہندوستانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجیوں نے ان علاقوں کے قریب ہوائی فائرنگ کی ہے جہاں ہندوستانی فوج موجود ہے، نیز چین اپنے بیانات سے اپنے ملک اور پوری دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے حقیقی کنٹرول لائن کو نہ تو عبور کیا ہے، نہ ہی فائرنگ انجام دی ہے اور نہ ہی کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا ہے۔

فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہندوستان ایل اے سی پر امن برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ چین ایل اے سی پر اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی فوج نے ایل اے سی کو عبور نہیں کیا اور نہ ہی فائرنگ سمیت کوئی جارحانہ کارروائی انجام دی گئی۔‘‘

فوج نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ شب کے واقعے کی بات کریں تو چینی فوجی ہماری پیشگی چوکیوں تک پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس پر، دیگر چینی فوجیوں نے اس کا تعاقب کیا اور اپنے فوجیوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے پی ایل اے (چینی فوج) کے جوانوں نے فضا میں چند راؤنڈ فائر کیے۔‘‘

چین کا بیان: چینی فوج کی مغربی کمان کے ترجمان سینئر کرنل جانگ شولی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شیپاو ماؤنٹین کے قریب پینگونگ جھیل کے جنوبی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔ اس اقدام سے ہندوستانی فوج نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ چین نے کہا کہ ہندوستانی فوج فوری طور پر ایل اے سی سے اپنی فوج کو واپس ہٹائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...