منگلورو:مٹی کے چراغ سے کمرے میں لگی آگ۔ ایک شخص ہوگیا زندہ جل کرہلاک
منگلورو8؍اپریل (ایس اونیوز) کمرے رکھاہوا مٹی کے تیل سے جلنے والا چراغ حادثاتی طور پر گرنے سے لگی آگ میں بستر پر گہری نیند سونے والا ایک شخص جل کر ہلاک ہوگیا۔
یہ اندوہناک واقعہ شہر کے بلّال باغ میں ویویکا نگرکے ایک گھر میں پیش آیا جس میں کوڈیال بیل کے پاسپورٹ آفس میں کلرک کی ملازمت کرنے والا رویندرا(40 سال) زندہ جل کرہلاک ہوگیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس گھر میں رویندرا اور اس کی ماں رہتے ہیں۔ ماں اپنی بیماری کی وجہ سے کمرے سے باہر سورہی تھی جبکہ رویندرا بیڈروم میں سویا ہواتھا۔سنیچر کی رات 11بجے کے قریب رویندرا کے کمرے میں رکھاہوا کیروسین کا چراغ گرگیا اور آگ نے بستر سمیت رویندرا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چونکہ آگ کمرے میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل گئی تھی اس لئے رویندرا کمرے سے باہر نکل نہیں پایا۔ اس کی ماں نے کمرے میں آگ کے شعلے دیکھ کر شور مچایا تو پڑوس کے لوگ اس کی مدد کو دوڑ پڑے۔ مگر تب تک رویندار دم توڑ چکا تھا۔
برکے پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور غیر فطری موت کا معاملہ درج کرلیا ہے۔