ممبئی کے شاپنگ مال میں شدید آگ لگنے کا واقعہ، ملحقہ عمارت سے 3500 افراد محفوظ نکالے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2020, 10:03 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں جمعرات کی رات خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جسے جمعہ کی صبح تک بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ناگپاڑا میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگی ہے اور اب تک اس سے متصل عمارت سے کم از کم 3500 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس عمارت کے برابر میں ایک 55 منزلہ عمارت منسلک ہے، جہاں سے کم از کم 3500 افراد کو بحفاظت نکال کر ایک میدان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا ہے کہ وسطی ممبئی کے ناگپاڑا کے اس سٹی سنٹر مال میں لگی آگ بجھانے کے دوران دو فائر ورکرز زخمی ہوگئے۔ اس آگ کو لیول 5 یعنی کہ شدید آگ قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، جبکہ 250 ملازمین ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ممبئی کے چیف فائر آفیسر ششی انت کالے بھی مستقل طور پر جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ جمعرات کی رات ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر اور دیگر عہدیدار موقع کا جائزہ لینے آئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

غازی پور بارڈر پر کمربستہ کسانوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں راجدھانی کی سڑکوں پرٹریکٹر چلانے کا دیا انتباہ

مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی-غازی پور سرحد پر مظاہرہ کر رہے کسانوں نے جمعہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز حکومت کے ساتھ ہونے والے اگلے دور کی بات چیت بے نتیجہ ہوتی ہے تو وہ قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں نکلیں گے اور خوردنی ...

اتر پردیش میں لو جہاد کے نام پر 14 افراد کے خلاف معاملہ درج

 اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ...

حیدر آباد الیکشن: گذشتہ انتخابات میں چار سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے اس بار دیا ’اویسی‘ کو جھٹکا

گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں  بی جے پی نے اویسی کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔  حیرانی کی بات یہ کہی جارہی ہے کہ بی جے پی جس نے 2016 کے انتخابات میں محض چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، اس بار اس  نے 150 میں سے 48 سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ویسے تو   اویسی ...

ادھیر رنجن نے مودی سے پوچھا، ملک میں کڑوڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی ٹیکہ کےلئے پیسے کہاں سے آئیں گے ؟

جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کے بعد  کانگریس  لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی کی ٹیکہ کاری پر مودی نے کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے، ایسے میں غریب ...

اتر پردیش میں لو جہاد کے نام پر 14 افراد کے خلاف معاملہ درج

 اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ...

پہلے ٹی-20 میں چہل-نٹراجن نے ہندوستان کو فتح سے کیا ہمکنار، آسٹریلیاکو 11 رنوں سے شکست

لیگ اسپنریوزویندر چہل(25 رن پر تین وکٹ)اور بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن(30 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی-20 مقابلے میں جمعہ کو 11 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کرلی

کسانوں کی حمایت میں اب ’ایوارڈ واپسی‘ کا سلسلہ شروع، بڑھ گئیں مودی حکومت کی پریشانیاں

زرعی قوانین کے خلاف ایک طرف کسانوں کی تحریک اپنے عروج پر ہے اور وہ کسی بھی حال میں  پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو وہیں دوسری طرف  اب کسانوں کی حمایت میں سرکاری ایوارڈس کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے مودی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔  کسانوں کا  کہنا ہے کہ ...

منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیز پیغام لکھنے کے معاملے میں سٹی پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

چند دن قبل منگلورو کے دو مقامات پر راتوں کودیواروں کے اوپر لشکر طیبہ اور طالبان کی حمایت میں اشتعال انگیز پیغام اور نعرے لکھنے کے جو واقعات پیش آئے تھے ، اس تعلق سے آج پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔