مینگلور:18؍جنوری (ایس اؤ نیوز)منگلورو۔ تروننت پورم ایکسپرس ٹرین میں اتوار صبح قریب 45-7بجے اچانک آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا مگر کسی مسافر کوکسی طرح کا نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔
طلاعات کے مطابق ایکسپرس ٹرین جب تروننت پور کے ورکل نامی مقام پر پہنچی تو مسافروں نے دیکھا کہ ٹرین کے پارسل شعبہ والے ڈبے میں آگ لگی ہے اور دھواں نکل رہاہے۔ مسافروں نے فوراً ٹرین کی چین کھینچ کر رکائی اور بہت بھاری نقصان سے بچالیا۔ ٹرین کے پارسل ڈبےکو ٹرین سےالگ کرنےکی کوشش کی گئی لیکن جب ناکامی ہوئی تو آگ دوسرے ڈبوں تک نہ پھیلے اس کا انتظام کیاگیا۔ مقامی لوگ، مسافر اور فائربرگیڈ عملے نے آگ بجھانےمیں شریک ہوئے۔
بائک سے لگی آگ : ٹرین میں اچانک بھڑکی آگ کے لئے پارسل ڈبے میں رکھی ہوئی بائک کو اہم وجہ سبب بتایا جارہا ہے۔ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ بائک کے ذریعے آگ پھیلی تھی جس کےنتیجےمیں کاسرگوڈ اسٹیشن کے پارسل نگراں افسر کو معطل کیاگیا ہے۔ کاسرگوڈ کے دوپولس عملےکی بائکس پارسل کے ذریعے تروننت پور کے پارشال لے جایا جارہاتھا۔ ڈبے میں رکھی ہوئی بائکس میں پٹرول تھا جس کی وجہ سے بھی آگ لگنےکی بات کہی جارہی ہے۔ ریل کے ذریعے جب بھی بائک پارسل کی جاتی ہیں تو بائک میں پٹرول نہ رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے لیکن یہاں اپنی ڈیوٹی انجام دینےمیں غفلت برتنےکا الزام لگایاگیاہے۔ معاملے کو لے کر جانچ جاری ہے۔