یلاپور کے قریب کیمیکل ٹینکر پلٹنے سے نیشنل ہائی وے 63  پر بھڑکی آگ ۔ ٹریفک نظام ہوا درہم برہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th October 2021, 10:26 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  13/ اکتوبر (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور تعلقہ کے ایڈگوندی کے قریب نیشنل ہائی وے 63  پربدھ  علی الصبح ایک کیمیکل ٹینکر پلٹ گیا اور اس میں سے رسنے والے کیمیکل میں آگ بھڑک اٹھی جو سیکڑوں میٹر دور تک پھیل گئی ۔ اس کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ صبح قریب 5:30 بجے  اُس وقت پیش آیا جب مینگلور سے کیمیکل سے بھرا ٹینکر ممبئی جارہا تھا کہ   ایڈگونڈی موڑ پر  اچانک اُلٹ گیا،   سڑک پر ٹینکر اُلٹ کر گرنے کی  آواز دور دور تک سنائی دی جس کے ساتھ ہی    کیمیکل   رسنا شروع ہوگیا اور پل بھر میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے ۔ یہ تو اچھا ہوا کہ ٹینکر ڈرائیور اور کلینر نے فوری طور پر جائے حادثہ سے دور چلے گئے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی  یلاپور پولس اوریلاپور، سرسی اور منڈگوڈ سے   فائر بریگیڈ کی گاڑیاں  اور  عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور صبح قریب آٹھ بجے آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ہی نیشنل ہائی وے کو سواریوں کے لئے کھولا جاسکا۔

جس مقام پر یہ ٹینکر پلٹ گیا ہے اس علاقہ میں آبادی بہت زیادہ نہیں ہے اس لئے  جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ کھیتی باڑی اور اطراف کے باغات میں آگ پھیلنے سے فصلیں ، درخت اور جھاڑیاں جل کر  خاکستر ہوگئیں۔  کھیتوں کو پانی سپلائی کرنے کے لئے جو پمپ سیٹ لگایا گیا تھا،  آگ لگنے سے پمپ سیٹ سمیت دیگر اشیاء بھی جل کر خاک ہوگئی۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی ستمبر 2015 میں  کمٹہ کے برگی  میں ہوئے گیس ٹینکر الٹنے اور آگ سے ہونے والے المیہ کی یادیں لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہوگئیں  جس میں ایک ہی خاندان کے چھ سمیت جملہ 9  لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ کئی لوگ شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔اب تازہ حادثہ کے بعد  نیشنل ہائی وے کے کنارے بسنے والے عوام کی فکر اور تشویش بڑھ گئی ہے ۔

ستمبر 2015  میں کمٹہ کے برگی میں کس طرح کی واردات پیش آئی  تھی، اُس کی تفصیلات کے لئے ساحل آن لائن کی اُس وقت کی خصوصی وڈیو رپورٹ دیکھ سکتے ہیں:

اُس وقت کی اُردو وڈیو رپورٹ: 

   

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...