بھٹکل میں مریم علی یوتھ کے اشتراک سے فائر بریگیڈ عملہ کا آگ پر قابو پانے کا تربیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th March 2021, 7:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4 مارچ (ایس او نیوز)   نوائط کالونی   کے قریب   مریم علی مسجد کے احاطے میں  مریم علی یوتھ کے اشتراک سے  فائر بریگیڈ کے عملہ کی جانب سے  علاقہ کے نوجوانوں  کے لئے  آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جس   میں   فائر بریگیڈ کے آفسران نے لائیو فائر فائٹنگ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو سکھایا کہ  کس طرح مختلف طریقوں سے آگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

 پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں  کو آگ پر قابو پانے سے متعلق کئی  اہم جانکاری دی گئی  ، اس موقع پر فائر بریگیڈ کی جانب سے   ایس رمیش نے بتایا کہ بھٹکل کے نوجوان  کسی بھی طرح کے حادثات  پیش آنے پر فوری مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ  بھٹکل کے الگ الگ مقامات پر نوجوانوں کو اس طرح کے لائیو فائر فائٹنگ کا طریقہ   سکھائیں اور  نوجوانوں کو  تیار کریں کہ وہ  آگ لگنے جیسے حادثات پیش آنے پر  آگ بجھانے میں ہماری مدد کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ماہ چار ایسے پروگرام مختلف علاقوں میں منعقد کرنا چاہتے ہیں اور نوجوانوں کو آگ پر قابو پانے کے مختلف طریقوں سے واقف کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود    بھٹکل لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری سے درخواست کی کہ وہ  بھٹکل کے الگ الگ علاقوں میں اس طرح کے تربیتی پروگرام منعقد کرنے میں  مدد کریں۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے اس موقع پر فائر بریگیڈ عملہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلایا۔  علاقہ کے دیگر ذمہ داران میں  مریم علی مسجد  کے سکریٹری  عُمیر خلیفہ ندوی،  عبدالبر صدیقی ، عمار رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ پیش کرنے  میں   ایس رمیش کے ساتھ ساتھ دیگر عملہ  محمد شفیع، رگھو اچاری،  شیو پرساد،  سچن،   اکشے اور پرشوتم موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...