بھٹکل پرانی مارکٹ میں واقع ایک گھر کو لگ گئی آگ؛ انورٹر کی بیٹری پھٹنے سے ہوا حادثہ؛ لاکھوں کی مالیت کا ہوا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2020, 7:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز) بھٹکل کی پرانی مارکٹ میں واقع ایک گھر کے پہلے فلور پر لگی آگ سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے، البتہ گھر پر  زیادہ لوگ نہ ہونے سے  جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مین روڈ، کوالٹی ہوٹل کے پیچھے واقع    نوح رکن الدین کے پہلے مالے پر یہ واردات اتوار صبح پیش آئی ہے۔ نوح  نے بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں سورہا تھا کہ اچانک  صبح قریب  ساڑھے سات، آٹھ بجے اس کی انکھ کھل گئی، دیکھا تو کمرے میں دھواں بھر رہا ہے ، پھر معلوم ہوا کہ باہر کمرے میں آگ لگی ہوئی ہے، وہ فوراً بستر پر سے اُٹھ کر سیڑھیوں کی مدد سے نیچے کی طرف بھاگا اور پہلی فرصت میں  میٹر کا سوئچ آف کردیا، پھر فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی۔

 نوح نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ، تمام بچوں کے ساتھ   ایک دن پہلے ہی اپنی ماں کے گھر چلی  گئی تھی، اس لئے گھر پر وہ اکیلا  تھا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ مگر اُس وقت تک  گھر کا تمام ساز  و سامان جل کر خاکستر ہوچکا تھا،   پتہ چلا ہے کہ  انورٹر کی بیٹری پھٹ جانے سے آگ لگی تھی،  بیٹری پھٹنے کے نتیجے میں  دیوار سمیت  چھت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے، دو ائیر کنڈیشنر،  الماریاں، کپڑے، پنکھے ، فرنیچر دیگر الیکٹرانک ایٹمس کے ساتھ ساتھ  شادی کے گھروں میں   لگانے والے ڈیکوریشن ایٹمس اور لائٹس وغیرہ سب کچھ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ قریب بیس لاکھ سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، ورنہ گھر کے پاس پڑوس میں واقع  دکانیں اور پچھلے حصے میں واقع مارکٹ سب کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سرکل پولس انسپکٹر دیواکر، پی ایس آئی بھرت اور دیگر  پولس اہلکاروں نے  موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...