تمل ناڈو کے ورودھ نگر میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں آ تشزدگی، 3 کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2019, 5:42 PM | ملکی خبریں |

چنئی، 24اگست(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کے ورودھ نگر میں پٹاخہ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔آگ میں جھلنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے، فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،آگ کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔اس سے پہلے تمل ناڈو کی سر حد سے لگے چامراج نگر ضلع کے بادی پور جنگل علاقے میں بھی آگ لگ گئی تھی۔اس پر افسر نے بتایا تھا کہ بادی پور جنگل کے 874 مربع کلومیٹر کے 2000 ہیکٹر میں آگ پھیل گئی تھی،اسے بجھانے میں قریب 500 گارڈز، افسر، ماحول افسران اور علاقے کے لوگ پہنچے تھے۔گزشتہ چند برسوں میں یہ پہلی بار ہے کہ بادی پر میں جنگل میں آگ لگی ہے، ایسا اچانک آب و ہوا میں تبدیلی اور گھاس میں تیزی سے ہوئی اضافہ کی وجہ سے ہوا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ چتکبرے ہرن، جنگلی بیل، ہرن، ہاتھیوں، شیر اور چیتے سمیت جانوروں کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے، کیونکہ وہ آگ کی روزہ گرمی اور پھیلتی آگ سے بچنے کے لئے جنگل کے اندرونی حصہ میں چلے گئے تھے لیکن چھوٹے جانور، جیسے سانپ اور بچھڑے آگ کی گرفت میں آ گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی