جیہ پردا پر نازیباتبصرہ: چوطرفہ گھر گئے اعظم خاں، نوٹس، ایف آئی آر اور بیانات کے وار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 10:55 PM | ملکی خبریں |

لکھنو، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی گھمسان کے درمیان بی جے پی امیدوار جیہ پردا کے خلاف فحش تبصرہ کو لے کر سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں کی مشکلیں اب بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ایک طرف جہاں اعظم کے خلاف اس بیان کو لے کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف قومی خواتین کمیشن نے سختی دکھاتے ہوئے وجہ بتاو نوٹس بھیجا ہے۔ادھر کانگریس نے بھی اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن اور ایس پی صدر اکھلیش یادو سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعظم کے بیان پرملائم سنگھ یادو کو بھیشم بن کر خاموش نہ رہنے کی نصیحت دی ہے۔ادھر سماجوادی پارٹی کی ترجمان جوہی سنگھ نے اس نصیحت کو لے کر سشما سوراج کو ہی گھیرا ہے۔کانگریس نے بھی اعظم خاں کی قابل اعتراض تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ایس پی صدر اکھلیش یادو سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ٹویٹ کر کہاکہ جیہ پردا پر اعظم خان کے تبصرہ کی سطح حقیر ہے۔ایسے بیان ایک متحرک جمہوریت کے لئے اشتعال انگیز ہے،امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن اور اکھلیش یادو اس کا نوٹس لیں گے اور کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ بتا دیں کہ جیہ پردا کا نام لئے بغیر اعظم نے ایک عوامی جلسے میں کہا تھا، کیا سیاست اتنی گر جائے گی کہ 10 سال جس نے رامپور والوں کا خون پیا، جسے انگلی پکڑ کر ہم رامپور میں لے کر آئے، اس نے ہمارے اوپر کیا کیا الزام نہیں لگائے،کیا آپ اسے ووٹ دیں گے؟۔ اعظم نے مزید کہا کہ آپ نے 10 سال جنہیں اپنی نمائندگی کرائی، اس کی اصلیت سمجھنے میں آپ کو 17 سال لگے، میں نے 17 دن میں شناخت کرگیا کہ ان کے نیچے کا انڈرویر خاکی رنگ کا ہے۔قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے اس تبصرے کو انتہائی نازیبا قرار دیا۔اس کے بعد خواتین کمیشن کی جانب سے اعظم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شرما نے الیکشن کمیشن سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اعظم خاں کو الیکشن لڑنے سے منع کرے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...